الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ ، لَيْثٌ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ، مُعَاوِيَةَ ، رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قَتَادَةَ السُّلَمِيِّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قَتَادَةَ السُّلَمِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ خَلَقَ آدَمَ، ثُمَّ أَخَذَ الْخَلْقَ مِنْ ظَهْرِهِ، وَقَالَ: هَؤُلَاءِ فِي الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي، وَهَؤُلَاءِ فِي النَّارِ وَلَا أُبَالِي". قَالَ: فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَعَلَى مَاذَا نَعْمَلُ؟ قَالَ:" عَلَى مَوَاقِعِ الْقَدَرِ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت عبدالرحمن بن قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم (علیہ السلام) کو پیدا کیا، پھر ان کی پشت سے ان کی اولاد اور ساری مخلوق کو نکال کر فرمایا یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں اور یہ لوگ جہنم میں جائیں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں، کسی شخص نے پوچھا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پھر ہم عمل کس بنیاد پر کریں؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا مواقع تقدیر کی بنیاد پر۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17660]
حکم دارالسلام
صحيح لغيره، وإسناده مضطرب
الحكم: صحيح لغيره، وإسناده مضطرب