مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، إِسْحَاقَ هُوُ ابْنُ سُوَيْدٍ ، أَبِي حَبِيبَةَ ، الرَّجُلِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ إِسْحَاقَ هُوُ ابْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي حَاجَةٌ، فَرَأَى عَلَيَّ خَلُوقًا، فَقَالَ: " اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ"، فَغَسَلْتُهُ، ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ"، فَذَهَبْتُ فَوَقَعْتُ فِي بِئْرٍ، فَأَخَذْتُ مُسْتَقَة فَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُهُ، ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" حَاجَتُكَ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
مذکورہ صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس اپنے کسی کام سے آیا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیکھا کہ میں نے ”خلوق“ نامی خوشبو لگا رکھی ہے، تو فرمایا کہ جاؤ، اسے دھو کر آؤ، چنانچہ میں سے دھو کر حاضر ہوا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوبارہ فرمایا: جاؤ، اسے دھو کر آؤ، چنانچہ میں نے اس مرتبہ کنوئیں میں چھلانگ لگا دی اور ایک کنگھے سے اسے کھرچنے لگا، اس مرتبہ جب دوبارہ حاضر ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اب اپنا کام بتاؤ۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17013]
الحكم: إسناده ضعيف