عَفَّانُ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، الْحَارِثُ بْنُ حَصِيرَةَ ، الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ حَصِيرَةَ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ أَنْتُمْ وَرُبُعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ، لَكُمْ رُبُعُهَا، وَلِسَائِرِ النَّاسِ ثَلَاثَةُ أَرْبَاعِهَا؟"، قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" فَكَيْفَ أَنْتُمْ وَثُلُثَهَا؟" قَالُوا: فَذَاكَ أَكْثَرُ! قَالَ:" فَكَيْفَ أَنْتُمْ وَالشَّطْرَ؟" قَالُوا: فَذَلِكَ أَكْثَرُ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَهْلُ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِشْرُونَ وَمِائَةُ صَفٍّ أَنْتُمْ مِنْهَا ثَمَانُونَ صَفًّا".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم سے پوچھا کہ ”اگر تم لوگ اہل جنت کا چوتھائی حصہ ہو اور باقی ساری امتیں تین چوتھائی تو کیسا رہے گا؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمایا: ”اگر تم اہل جنت کا ایک تہائی ہو تو؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: پہلے کی نسبت یہ تعداد زیادہ ہے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اہل جنت کا نصف ہو تو؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یہ پہلے سے بھی زیادہ ہے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن اہل جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی، جن میں سے صرف تمہاری اسی صفیں ہوں گی۔“ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 4328]
حکم دارالسلام
حديث صحيح لغيره، عبدالرحمن - وإن لم يسمع من أبيه إلا شيئا يسيرا - متابع.
الحكم: حديث صحيح لغيره، عبدالرحمن - وإن لم يسمع من أبيه إلا شيئا يسيرا - متابع.