بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 27475
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 27475
حدیث نمبر: 27475 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقيل ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عِمْرَانَ بْنِ طَلْحَةَ ، حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , قَالَ: أَخْبَرَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقيل , عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ , عَنْ عَمِّهِ عِمْرَانَ بْنِ طَلْحَةَ , عَنْ أُمِّهِ حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ , أَنَّهَا اسْتُحِيضَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي اسْتَحَضْتُ حَيْضَةً مُنْكَرَةً شَدِيدَةً , فَقَالَ لَهَا:" احْتَشِي كُرْسُفًا" , قَالَتْ: إِنِّي أَشَدُّ مِنْ ذَلِكَ , إِنِّي أَثُجُّ ثَجًّا , قَالَ: " تَلَجَّمِي , وَتَحَيَّضِي فِي كُلِّ شَهْرٍ فِي عِلْمِ اللَّهِ سِتَّةَ أَيَّامٍ أَوْ سَبْعَةً , ثُمَّ اغْتَسِلِي غُسْلًا , وَصَلِّي , وَصُومِي ثَلَاثًا وَعِشْرِينَ , أَوْ أَرْبَعًا وَعِشْرِينَ , وَأَخِّرِي الظُّهْرَ , وَقَدِّمِي الْعَصْرَ , وَاغْتَسِلِي لَهُمَا غُسْلًا , وَأَخِّرِي الْمَغْرِبَ وَقَدِّمِي الْعِشَاءَ وَاغْتَسِلِي لَهُمَا غُسْلًا , وَهَذَا أَحَبُّ الْأَمْرَيْنِ إِلَيَّ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں خاضر ہوئی اور عرض کیا کہ مجھے بہت شدت سے ساتھ ماہواری کا خون جاری ہوتا ہے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کپڑا استعمال کرو، میں نے عرض کیا کہ وہ اس سے زیادہ شدید ہے (کپڑے سے نہیں رکتا) اور میں تو پرنالے کی طرح بہہ رہی ہوں، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس صورت میں تم ہر مہینے کے چھ یا سات دنوں کو علم الٰہی کے مطابق ایام حیض شمار کر لیا کرو، پھر غسل کر کے ٢٣ یا ٢٤ تک نماز روزہ کرتی رہو اور اس کی ترتیب یہ رکھو کہ ایک مرتبہ نماز ِ فجر کے لئے غسل کیا کرو، پھر ظہر کو مؤخر اور عصر کو مقدم کر کے ایک ہی مرتبہ غسل کر کے یہ دونوں نمازیں پڑھ لو، پھر مغرب کو مؤخر اور عشاء کو مقدم کر کے ایک ہی مرتبہ غسل کے ذریعے یہ دونوں نمازیں پڑھ لیا کرو، مجھے یہ طریقہ دوسرے طریقے سے زیادہ پسند ہے۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27475]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف، لضعف عبد الله بن محمد بن عقيل، وشريك بن عبد الله سيئ الحفظ
الحكم: إسناده ضعيف، لضعف عبد الله بن محمد بن عقيل، وشريك بن عبد الله سيئ الحفظ
← پچھلی حدیث (27474) باب پر واپس اگلی حدیث (27476) →