بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 27393
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 27393
حدیث نمبر: 27393 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو مَعْشَرٍ ، مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، صَالِحٍ ، أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ , عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ , عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى وَجْزَةَ , عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ , قَالَتْ: جِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي امْرَأَةٌ قَدْ ثَقُلْتُ , فَعَلِّمْنِي شَيْئًا أَقُولُهُ وَأَنَا جَالِسَةٌ , قَالَ: " قُولِي: اللَّهُ أَكْبَرُ مِائَةَ مَرَّةٍ , فَإِنَّهُ خَيْرٌ لَكِ مِنْ مِائَةِ بَدَنَةٍ مُجَلَّلَةٍ مُتَقَبَّلَةٍ , وَقُولِي: الْحَمْدُ لِلَّهِ , مِائَةَ مَرَّةٍ , فَإِنَّهُ خَيْرٌ لَكِ مِنْ مِائَةِ فَرَسٍ مُسْرَجَةٍ مُلْجَمَةٍ , حَمَلْتِيهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ , وَقُولِي: سُبْحَانَ اللَّهِ مِائَةَ مَرَّةٍ , هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْ مِائَةِ رَقَبَةٍ مِنْ بني إِسْمَاعِيلَ تُعْتِقِينَهُنَّ , وَقُولِي: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِائَةَ مَرَّةٍ , لَا تَذَرُ ذَنْبًا وَلَا يَسْبِقُهُ الْعَمَلُ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس سے گزرے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بوڑھی اور کمزور ہو گئی ہوں، مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجئے جو میں بیٹھے بیٹھے کر لیا کرو؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سو مرتبہ «سبحان الله» کہا کرو، کہ یہ اولاد ِ اسماعیل میں سے سو غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا، سو مرتبہ «الحمدلله» کہا کرو کہ یہ اللہ کے راستے میں زین کسے ہوئے اور لگام ڈالے ہوئے سو گھوڑوں پر مجاہدین کو سوار کرنے کے برابر ہے اور سو مرتبہ «الله اكبر» کہا کرو کہ یہ قلادہ باندھے ہوئے ان سو اونٹوں کے برابر ہو گا جو قبول ہو چکے ہوں اور سو مرتبہ «لا اله الا الله» کہا کرو کہ یہ زمین و آسمان کی فضاء کو بھر دیتا ہے اور اس دن کسی کا کوئی عمل اس سے آگے نہیں بڑھ سکے گا الاّ یہ کہ کوئی شخص تمہاری ہی طرح کا عمل کرے۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27393]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لضعف أبى معشر، ولجهالة صالح مولي وجزة
الحكم: إسناده ضعيف لضعف أبى معشر، ولجهالة صالح مولي وجزة
← پچھلی حدیث (27392) باب پر واپس اگلی حدیث (27394) →