عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَامِرٌ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ , قَالَ حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , حَدَّثَنَا عَامِرٌ , عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ , أَنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا , فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَشْكُو إِلَيْهِ , " فَلَمْ يَجْعَلْ لَهَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةً" , قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: لَا نَدَعُ كِتَابَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ , لَعَلَّهَا نَسِيَتْ , قَالَ: قَالَ عَامِرٌ: وَحَدَّثَتْنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِي بَيْتِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ مجھے میرے شوہر نے تین طلاقیں دیں تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے لئے رہائش اور نفقہ مقرر نہیں فرمایا، لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ محض ایک عورت کی بات پر ہم کتاب اللہ اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت کو چھوڑ نہیں سکتے، ہو سکتا ہے کہ وہ عورت بھول گئی ہو اور امام شعبی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ابن ام مکتوم کے گھر میں عدت گزارنے کا حکم دیا تھا۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27338]
حکم دارالسلام
حديث فاطمة صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن عاصم، وقد توبع
الحكم: حديث فاطمة صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن عاصم، وقد توبع