بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 27320
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 27320
حدیث نمبر: 27320 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانُ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ، فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ , قَالَ: سَمِعْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ , تَقُولُ: أَرْسَلَ إِلَيَّ زَوْجِي أَبُو عَمْرِو بْنُ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ بِطَلَاقِي , وَأَرْسَلَ إِلَيَّ خَمْسَةَ آصُعِ شَعِيرٍ , فَقُلْتُ: مَا لِي نَفَقَةٌ إِلَّا هَذَا؟ وَلَا أَعْتَدُّ إِلَّا فِي بَيْتِكُمْ؟! قَالَ: لَا , فَشَدَدْتُ عَلَيَّ ثِيَابِي , ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ , فَقَالَ:" كَمْ طَلَّقَكِ؟" , قُلْتُ: ثَلَاثًا , قَالَ: " صَدَقَ , لَيْسَ لَكِ نَفَقَةٌ , وَاعْتَدِّي فِي بَيْتِ ابْنِ عَمِّكِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ , فَإِنَّهُ ضَرِيرُ الْبَصَرِ , تُلْقِينَ ثِيَابَكِ عَنْكِ , فَإِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُكِ فَآذِنِينِي" , قَالَتْ: فَخَطَبَنِي خُطَّابٌ , فِيهِمْ مُعَاوِيَةُ وَأَبُو جَهْمٍ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مُعَاوِيَةَ تَرِبٌ خَفِيفُ الْحَالِ , وَأَبُو جَهْمٍ يَضْرِبُ النِّسَاءَ أَيْ فِيهِ شِدَّةٌ عَلَى النِّسَاءِ وَلَكِنْ عَلَيْكِ بِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ" , أَوْ قَالَ:" انْكِحِي أُسَامَةَ ابْنَ زَيْدٍ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میرے شوہر ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ نے ایک دن مجھے طلاق کا پیغام بھیج دیا اور اس سے ساتھ پانچ صاع کی مقدار میں جَو بھی بھیج دئیے، میں نے کہا: میرے پاس خرچ کرنے کے لئے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور میں تمہارے گھر ہی کی عدت گزار سکتی ہوں؟ اس نے کہا: نہیں، یہ سن کر میں نے اپنے کپڑے سمیٹے، پھر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور سارا واقعہ ذکر کیا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: انہوں نے تمہیں کتنی طلاقیں دیں؟ میں نے بتایا تین طلاقیں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: انہوں نے سچ کہا، تمہیں کوئی نفقہ نہیں ملے گا اور تم اپنے چچا زاد بھائی ابن ام مکتوم کے گھر میں جا کر عدت گزار لو، کیونکہ ان کی بینائی نہایت کمزور ہو چکی ہے، تم ان کے سامنے بھی اپنے دوپٹے کو اتار سکتی ہو، جب تمہاری عدت گزر جائے تو مجھے بتانا۔ عدت کے بعد میرے پاس کئی لوگوں نے پیغام نکاح بھیجا جن میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور ابوجہم رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: معاویہ تو خاک نشین اور حفیف الحال ہیں، جبکہ ابوجہم عورتوں کو مارتے ہیں (ان کی طبیعت میں سختی ہے) البتہ تم اسامہ بن زید سے نکاح کر لو۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27320]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 1480
الحكم: إسناده صحيح، م: 1480
← پچھلی حدیث (27319) باب پر واپس اگلی حدیث (27321) →