بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 27185
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 27185
حدیث نمبر: 27185 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرٌو ، بُكَيْرًا ، الْحَسَنَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي رَافِعٍ
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرٌو , أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ , أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ , أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ فِي بَعْثٍ مَرَّةً، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اذْهَبْ فَأْتِنِي بِمَيْمُونَةَ"، فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ , إِنِّي فِي الْبَعْثِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلًم:" أَلَسْتَ تُحِبًّ مَا أُحِبُّ؟" , قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" اذْهَبْ، فَأْتِنِي بِهَا" , فَذَهَبْتُ، فَجِئْتُهُ بِهَا .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں کسی لشکر میں شامل تھا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جا کر میرے پاس میمونہ کو بلا کر لاؤ، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں لشکر میں شامل ہوں۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوبارہ اپنی بات دہرائی، میں نے اپنا عذر دوبارہ بیان کیا تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس چیز کو پسند نہیں کرتے جسے میں پسند کرتا ہوں؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں یا رسول اللہ! نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور انہیں میرے پاس بلا کر لاؤ، چنانچہ میں جا کر انہیں بلا لایا۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27185]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح إن صح سماع الحسن بن على من جده أبى رافع
الحكم: إسناده صحيح إن صح سماع الحسن بن على من جده أبى رافع
← پچھلی حدیث (27184) باب پر واپس اگلی حدیث (27186) →