بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 27069
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 27069
حدیث نمبر: 27069 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ الصَّمَدِ ، بَشَّارُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، أُمُّ حَكِيمٍ بِنْتُ دِينَارٍ ، أُمِّ إِسْحَاقَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَشَّارُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، وَقَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَكِيمٍ بِنْتُ دِينَارٍ ، عَنْ مَوْلَاتِهَا أُمِّ إِسْحَاقَ ، أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُتِيَ بِقَصْعَةٍ مِنْ ثَرِيدٍ، فَأَكَلَتْ مَعَهُ، وَمَعَهُ ذُو الْيَدَيْنِ، فَنَاوَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرْقًا، فَقَالَ:" يَا أُمَّ إِسْحَاقَ، أَصِيبِي مِنْ هَذَا"، فَذَكَرْتُ أَنِّي كُنْتُ صَائِمَةً، فَرَدَدْتُ يَدِي، لَا أُقَدِّمُهَا وَلَا أُؤَخِّرُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لَكِ؟" , قَالَتْ: كُنْتُ صَائِمَةً فَنَسِيتُ، فَقَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: الْآنَ بَعْدَمَا شَبِعْتِ! فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتِمِّي صَوْمَكِ، فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْكِ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ام اسحاق رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھیں، کہ ثرید کا ایک پیالہ لایا گیا، میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کھانے میں شریک ہو گئی، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ذوالیدین بھی تھے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بوٹی لگی ہوئی ایک ہڈی دی اور فرمایا: ام اسحاق! یہ کھاؤ، اچانک مجھے یاد آیا کہ میں تو روزے سے تھی، یہ خیال آتے ہی میرے ہاتھ ٹھنڈے پڑ گئے اور میں انہیں آگے کر سکی اور نہ پیچھے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا؟ میں نے عرض کیا کہ میں تو روزے سے تھی اور مجھے یاد ہی نہیں رہا، ذوالیدین کہنے لگے کہ جب خوب اچھی طرح پیٹ بھر گیا، تو اب تمہیں یاد آ رہا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا روزہ مکمل کر لو، یہ تو اللہ کی طرف سے رزق تھا جو اس نے تمہارے پاس بھیج دیا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27069]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لجهالة أم حكيم بنت دينار
الحكم: إسناده ضعيف لجهالة أم حكيم بنت دينار
← پچھلی حدیث (27068) باب پر واپس اگلی حدیث (27070) →