بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 27066
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 27066
حدیث نمبر: 27066 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو أَحْمَدَ ، عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيَّ ، يَزِيدَ بْنِ مِقْسَمٍ ، مَيْمُونَةَ بِنْتِ كَرْدَمٍ
حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيَّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مِقْسَمٍ ، عَنْ مَوْلَاتِهِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ كَرْدَمٍ، قَالَتْ: كُنْتُ رِدْفَ أَبِي، فَسَمِعْتُهُ يَسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ بِبُوَانَةَ، فَقَالَ: " أَبِهَا وَثَنٌ أَمْ طَاغِيَةٌ؟" فَقَالَ: لَا، قَالَ:" أَوْفِ بِنَذْرِكَ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت میمونہ بنت کردم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت مکہ مکرمہ میں کی ہے، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار تھے اور میں اپنے والد صاحب کے ساتھ ان کے پیچھے سوار تھی۔ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرے والد نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا کہ میں نے یہ منت مانی تھی کہ میں بوانہ کی چوٹی پر پچاس بکریاں ذبح کروں گا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: کیا وہاں کوئی بت وغیرہ ہے؟ انہوں نے عرض کیا: نہیں، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تم نے اللہ کے لئے جو منت مانی ہے اسے پورا کرو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27066]
حکم دارالسلام
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (27065) باب پر واپس اگلی حدیث (27067) →