هَارُونُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، حَيْوَةُ ، أَبُو صَخْرٍ ، يُحَنَّسَ أَبَا مُوسَى ، أُمَّ الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا هَارُونُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: وَقَالَ حَيْوَةُ , أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ أَنَّ يُحَنَّسَ أَبَا مُوسَى حَدَّثَهُ، أَنَّ أُمَّ الدَّرْدَاءِ حَدَّثَتْهُ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهَا يَوْمًا، فَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ جِئْتِ يَا أُمَّ الدَّرْدَاءِ؟" , فَقَالَتْ: مِنَ الْحَمَّامِ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنَ امْرَأَةٍ تَنْزِعُ ثِيَابَهَا، إِلَّا هَتَكَتْ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ سِتْرٍ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حمام سے نکل رہی تھی کہ راستے میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملاقات ہو گئی، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: اے ام درداء! ”کہاں سے آ رہی ہو؟“ عرض کیا: حمام سے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے! جو عورت بھی اپنی ماں کے گھر کے علاوہ کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے، وہ اپنے اور رحمان کے درمیان حائل تمام پردے چاک کر دیتی ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27041]
الحكم: إسناده حسن