بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 27038
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 27038
حدیث نمبر: 27038 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَسَنٌ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، زَبَّانُ ، سَهْلٍ ، أَبِيهِ ، أُمَّ الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , قَالَ: حَدَّثَنَا زَبَّانُ ، عَنْ سَهْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ,أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ الدَّرْدَاءِ , تَقُولُ: خَرَجْتُ مِنَ الْحَمَّامِ فَلَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ يَا أُمَّ الدَّرْدَاءِ؟" , قَالَتْ: مِنَ الْحَمَّامِ، فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا مِنَ امْرَأَةٍ تَضَعُ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِ أَحَدٍ مِنْ أُمَّهَاتِهَا، إِلَّا وَهِيَ هَاتِكَةٌ كُلَّ سِتْرٍ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الرَّحْمَنِ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حمام سے نکل رہی تھی کہ راستے میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملاقات ہو گئی، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: اے ام درداء! کہاں سے آ رہی ہو؟ عرض کیا: حمام سے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے! جو عورت بھی اپنی ماں کے گھر کے علاوہ کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے وہ اپنے اور رحمان کے درمیان حائل تمام پردے چاک کر دیتی ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27038]
حکم دارالسلام
حديث حسن، وهذا إسناد مسلسل بالضعفاء: ابن لهيعة و زبان و سهل
الحكم: حديث حسن، وهذا إسناد مسلسل بالضعفاء: ابن لهيعة و زبان و سهل
← پچھلی حدیث (27037) باب پر واپس اگلی حدیث (27039) →