وَكِيعٌ ، إِسْرَائِيلَ ، أَبي إِسْحَاقَ ، يَحْيَى بنِ الْحُصَيْنِ ، أُمِّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبي إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُب فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا اللَّهَ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَإِنْ أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبدٌ حَبشِيٌّ مُجَدَّعٌ، مَا أَقَامَ فِيكُمْ كِتَاب اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
یحییٰ بن حصین (رح) اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر تم پر کسی غلام کو بھی امیر مقرر کردیا جائے جو تمہیں کتاب اللہ کے مطابق لے کر چلتا رہے تو تم اس کی بات بھی سنو اور اس کی اطاعت کرو۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23234]
الحكم: إسناده صحيح