بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 22508
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 22508
حدیث نمبر: 22508 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
بَهْزٌ ، حَمَّادٌ ، إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَلْحَةَ ، أَبِي الْمُنْذِرِ مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ ، أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ
حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ , عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلِصٍّ فَاعْتَرَفَ، وَلَمْ يُوجَدْ مَعَهُ مَتَاعٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" مَا أَخَالُكَ سَرَقْتَ! قَالَ: بَلَى، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْطَعُوهُ، ثُمَّ جِيئُوا بِهِ , قَالَ: فَقَطَعُوهُ، ثُمَّ جَاءُوا بِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قُلْ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ , قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ابو امیہ مخزومی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک چور کو لایا گیا اس نے اعتراف جرم کرلیا لیکن اس کے پاس سے سامان نہیں مل سکا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا میرا خیال نہیں ہے کہ تم نے چوری کی ہوگی؟ اس نے دو تین مرتبہ کہا کیوں نہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اس کا ہاتھ کاٹ کر میرے پاس اسے واپس لاؤ چنانچھ اس کا ہاتھ کاٹ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لے آئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا یوں کہو " استغفر اللہ واتوب الیہ " اس نے اسی طرح کہہ دیا " استغفر اللہ واتوب الیہ " نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعاء فرمائی کہ اے اللہ اس کی توبہ قبول فرما۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 22508]
حکم دارالسلام
صحيح الغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أبى المنذر
الحكم: صحيح الغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أبى المنذر
← پچھلی حدیث (22507) باب پر واپس اگلی حدیث (22509) →