بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 21971
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 21971
حدیث نمبر: 21971 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ صُبَيْحٍ ، شَرِيكٌ ، سِمَاكٍ ، قَبِيصَةَ بْنِ الْهُلْبِ ، أَبِيهِ
حدثنا عبد الله , حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ صُبَيْحٍ , حَدَّثَنَا شَرِيكٌ , عَنْ سِمَاكٍ , عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ الْهُلْبِ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ طَعَامِ النَّصَارَى , فَقَالَ: " لَا يَحِيكَنَّ فِي صَدْرِكَ طَعَامٌ ضَارَعْتَ فِيهِ النَّصْرَانِيَّةَ" , قَالَ: وَرَأَيْتُهُ يَضَعُ إِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى . قَالَ:" وَرَأَيْتُهُ يَنْصَرِفُ مَرَّةً عَنْ يَمِينِهِ , وَمَرَّةً عَنْ شِمَالِهِ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ھلب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ سوال پوچھا کہ کھانے کی بعض چیزیں ایسی ہیں جن سے مجھے گھن آتی ہے اور میں اس میں حرج محسوس کرتا ہوں تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تمہارے دل میں اس طرح کے وساوس پیدا نہ ہوں جن میں نصرانیت مبتلا رہی اور تم بھی انہیں کی طرح شک کرنے لگو۔ اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک ہاتھ دوسرے پر رکھے ہوئے دیکھا۔ اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دائیں جانب سے واپس جاتے ہوئے بھی دیکھا ہے اور بائیں جانب سے بھی۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21971]
حکم دارالسلام
صحيح لغيره دون قصة مضارعة طعام النصرانية، وهذا إسناد ضعيف لجهالة قبيصة
الحكم: صحيح لغيره دون قصة مضارعة طعام النصرانية، وهذا إسناد ضعيف لجهالة قبيصة
← پچھلی حدیث (21970) باب پر واپس اگلی حدیث (21972) →