بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 21942
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 21942
حدیث نمبر: 21942 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
رِبْعِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ ، أَبِي ، عَمِّهِ ، أبى بكر بْنِ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عُمَيْرًا
حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ , حَدَّثَنِي أَبِي , عَنْ عَمِّهِ , وَعَنْ أبى بكر بْنِ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ , أَنَّهُمَا سَمِعَا عُمَيْرًا مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ , قَالَ: أَقْبَلْتُ مَعَ سَادَتِي نُرِيدُ الْهِجْرَةَ حَتَّى أَنْ دَنَوْنَا مِنَ الْمَدِينَةِ , قَالَ: وَخَلَّفُونِي فِي ظَهوْرِهِمْ , فَدَخَلُوا الْمَدِينَةَ , قَالَ: قَالَ: فَأَصَابَنِي مَجَاعَةٌ شَدِيدَةٌ , قَالَ: فَمَرَّ بِي بَعْضُ مَنْ يَخْرُجُ مِنَ الْمَدِينَةِ , فَقَالُوا لِي: لَوْ دَخَلْتَ الْمَدِينَةَ , فَأَصَبْتَ مِنْ ثَمَرِ حَوَائِطِهَا , فَدَخَلْتُ حَائِطًا فَقَطَعْتُ مِنْهُ قِنْوَيْنِ , فَأَتَانِي صَاحِبُ الْحَائِطِ , فَأَتَى بِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَأَخْبَرَهُ خَبَرِي , وَعَلَيَّ ثَوْبَانِ , فَقَالَ لِي: " أَيُّهُمَا أَفْضَلُ؟" , فَأَشَرْتُ لَهُ إِلَى أَحَدِهِمَا , فَقَالَ" خُذْهُ" , وَأَعْطِي صَاحِبَ الْحَائِطِ الْآخَرَ , وَخَلَّى سَبِيلِي .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت عمیر رضی اللہ عنہ سے مرویھی کہ میں اپنے آقا کے ساتھ ہجرت کے ارادے سے آرہا تھا جب ہم مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو میرے آقا مدینہ منورہ میں داخل ہوگئے اور مجھے سواری کے پاس چھوڑ گئے کچھ دیر بعد مجھے سخت قسم کی بھوک نے ستایا، اسی اثناء میں مدینہ منورہ سے باہر آنے والا ایک آدمی میرے پاس سے گذرا اور مجھ سے کہنے لگا کہ تم مدینہ کے اندر چلے جاؤ اور اس کے کسی باغ میں سے پھل توڑ کر کھالو، چنانچہ میں ایک باغ میں داخل ہوا اور وہاں سے دو خوشے اتارے اتنی دیر میں باغ کا مالک بھی آگیا، وہ مجھے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میرا واقعہ بتایا، اس وقت میرے جسم پر دو کپڑے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے پوچھا کہ ان دونوں میں سب سے بہتر کون سا ہے؟ میں نے ایک کپڑے کی طرف اشارہ کردیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا یہ تم رکھو اور دوسرا کپڑا باغ مالک کو دے کر مجھے چھوڑ دیا۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21942]
حکم دارالسلام
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف، عم إسحاق والد عبدالرحمن لم يوجد له ترجمة، وله متابع مجهول
الحكم: حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف، عم إسحاق والد عبدالرحمن لم يوجد له ترجمة، وله متابع مجهول
← پچھلی حدیث (21941) باب پر واپس اگلی حدیث (21943) →