بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 20707
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 20707
حدیث نمبر: 20707 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْمَاعِيلُ ، خَالِدٌ ، أَبِي قِلَابَةَ ، أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ ، أَبِي
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ ، قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ، فَلَمَّا رَجَعْتُ اسْتَفْتَحْتُ، فَقَالَ أَبِي : مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: أَبُو الْمَلِيحِ، قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَصَابَتْنَا سَمَاءٌ، لَمْ تَبُلَّ أَسَافِلَ نِعَالِنَا، فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
ابوالملیح کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے عشاء کی نماز بصرہ میں پڑھی پھر بارش شروع ہوگئی میں نے گھر آکر دروازہ بجایا تو مجھ سے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے حدیبیہ کے موقع پر وہ وقت دیکھا ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تھے بارش شروع ہوگئی ابھی آسمان نے ہماری جوتیوں کے تلوے بھی گیلے نہیں کئے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے منادی نے اعلان کردیا کہ اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو۔ [مسند احمد/أَوَّلُ مُسْنَدِ الْبَصْرِيِّينَ/حدیث: 20707]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (20706) باب پر واپس اگلی حدیث (20708) →