وَكِيعٌ ، عَبْدُ الْمَجِيدِ أَبُو عَمْرٍو ، الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ هَوْذَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَجِيدِ أَبُو عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ هَوْذَةَ , قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ عَرَفَةَ عَلَى بَعِيرٍ قَائِمًا فِي الرِّكَابَيْنِ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت عداء بن خالد سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوم عرفہ کے موقع پر اپنے اونٹ پر دونوں رکابوں میں کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند احمد/أَوَّلُ مُسْنَدِ الْبَصْرِيِّينَ/حدیث: 20335]
الحكم: إسناده صحيح