بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 20278
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 20278
حدیث نمبر: 20278 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، الْحَسَنَ ، رَجُلٌ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ , يَقُولُ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلِيطٍ , أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ جَالِسٌ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ قِطْرِيٌّ لَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ، مُحْتَبٍ بِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: " الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ، التَّقْوَى هَاهُنَا"، وَيُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
بنوسلیط کے ایک شخص سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں اپنے ان قیدیوں کے متعلق گفتگو کرنے کے لئے حاضر ہوا جو زمانہ جاہلیت میں پکڑ لئے گئے تھے اس وقت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف فرما تھے اور لوگوں نے حلقہ بنا کر آپ کو گھیر رکھا تھا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک موٹی تہبند باندھ رکھی تھی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی انگلیوں سے اشارہ فرما رہے تھے میں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے بےیارومددگار چھوڑتا ہے تقوی یہاں ہوتا ہے اور اپنے ہاتھ سے اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا۔ [مسند احمد/أَوَّلُ مُسْنَدِ الْبَصْرِيِّينَ/حدیث: 20278]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف عباد بن راشد لكنه توبع
الحكم: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف عباد بن راشد لكنه توبع
← پچھلی حدیث (20277) باب پر واپس اگلی حدیث (20279) →