وَكِيعٌ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ، فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ قَرْعًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا هَذَا؟ قَالَ: " هَذَا قَرْعٌ نُكَثِّرُ بِهِ طَعَامَنَا" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت جابراحمسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یہاں کدو تھا میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اس کے ذریعے ہم اپنا کھانا بڑھالیتے ہیں۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19101]
الحكم: إسناده صحيح