عَفَّانُ ، شُعْبَةُ ، حَكَمٍ ، أَبَا جُحَيْفَةَ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حَكَمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ ، قَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْهَاجِرَةِ، فَصَلَّى الظُّهْرَ بِالْبَطْحَاءِ رَكْعَتَيْنِ، وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ، وَتَوَضَّأَ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَأْخُذُونَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهِ . وَفِي حَدِيثِ عَوْنٍ: يَمُرُّ مِنْ وَرَائِهِ الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وادی بطحاء میں اپنے سامنے نیزہ گاڑ کر ظہر اور عصر کی دو رکعتیں پڑھیں اور اس نیزے کے آگے سے عورتیں اور گدھے گذرتے رہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18744]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 187، م: 503
الحكم: إسناده صحيح، خ: 187، م: 503