بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 18034
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 18034
حدیث نمبر: 18034 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، مَرْثَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيُّ ، الدَّيْلَمُ
حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا مَرْثَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الدَّيْلَمُ ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّا بِأَرْضٍ بَارِدَةٍ، وَإِنَّا لَنَسْتَعِينُ بِشَرَابٍ يُصْنَعُ لَنَا مِنَ الْقَمْحِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُسْكِرُ؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" فَلَا تَشْرَبُوهُ". فَأَعَادَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُسْكِرُ؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَلَا تَشْرَبُوهُ. فَأَعَادَ عَلَيْهِ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُسْكِرُ؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" فَلَا تَشْرَبُوهُ". قَالَ: فَإِنَّهُمْ لَا يَصْبِرُونَ عَنْهُ. قَالَ:" فَإِنْ لَمْ يَصْبِرُوا عَنْهُ فَاقْتُلْهُمْ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت دیلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ مسئلہ پوچھا کہ ہم لوگ سرد علاقے میں رہتے ہیں، سردی کی شدت دور کرنے کے لئے ہم لوگ گیہوں کی ایک شراب سے مدد لیتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کیا اسے پینے سے نشہ چڑھتا ہے؟ ہم نے اثبات میں جواب دیا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے پینے سے منع فرما دیا، تین مرتبہ یہی سوال و جواب ہوئے، چوتھی مرتبہ انہوں نے کہا کہ لوگ اسے پینے سے باز نہیں آئیں گے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اگر وہ باز نہ آئیں تو تم انہیں قتل کردو۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 18034]
← پچھلی حدیث (18033) باب پر واپس اگلی حدیث (18035) →