بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 17931
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 17931
حدیث نمبر: 17931 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حُسَيْنٌ ، يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ ، حُصَيْنٍ ، زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ الْجُهَنِيِّ ، ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ وَدَاعَةَ الْأَنْصَارِيِّ
حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ وَدَاعَةَ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: اصْطَدْنَا ضِبَابًا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، قَالَ: فَطَبَخَ النَّاسُ وَشَوَوْا، قَالَ: فَأَخَذْتُ ضَبًّا فَشَوَيْتُهُ، فَأَتَيْتُ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَتُه بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَخَذَ عُودًا، فَجَعَلَ يُقَلِّبُ بِهِ أَصَابِعَهُ، أَوْ يَعُدُّهَا، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الْأَرْضِ، وَإِنِّي لَا أَدْرِي أَيَّ الدَّوَابِّ هِيَ" قَالَ: قُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ قَدْ شَوَوْا. قَالَ: فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ، وَلَمْ يَنْهَهُمْ عَنْهُ .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ثابت بن یزید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ کسی غزوے میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تھے، ہم نے گوہ کا شکار کیا، لوگ اسے پکانے اور بھوننے لگے، میں نے بھی ایک گوہ کو لے کر اسے بھونا اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوا اور اسے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ڈنڈی سے الٹ پلٹ کر دیکھا اور فرمایا بنی اسرائیل کے جانوروں میں سے ایک نسل کی شکل مسخ کردی گئی تھی، مجھے معلوم نہیں کہ وہ کون سا جانور تھا، میں نے عرض کیا کہ لوگ تو اسے بھون بھون کر کھا رہے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے خود تناول فرمایا اور نہ دوسروں کو روکا۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17931]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف يزيد بن عطاء، وقد توبع
الحكم: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف يزيد بن عطاء، وقد توبع
← پچھلی حدیث (17930) باب پر واپس اگلی حدیث (17932) →