يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، شُعْبَةُ ، عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، أَبَا بُرْدَةَ ، الْأَغَرَّ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بُرْدَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَغَرَّ ، رَجُلًا مِنْ جُهَيْنَةَ، يُحَدِّثُ ابْنَ عُمَرَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، تُوبُوا إِلَى رَبِّكُمْ، فَإِنِّي أَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ مِئَةَ مَرَّةٍ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت اغر مزنی رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث بیان کی کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اے لوگو! اپنے رب سے توبہ کرتے رہا کرو اور میں بھی ایک دن میں سو سو مرتبہ اس سے توبہ کرتا ہوں۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17847]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 2702
الحكم: إسناده صحيح، م: 2702