بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 17828
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 17828
حدیث نمبر: 17828 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْمَاعِيلُ ، يُونُسُ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ ، أَشَجُّ بَنِي عَصَرٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ ، قَالَ: زَعَمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَشَجُّ بَنِي عَصَرٍ ، قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ فِيكَ خَلَّتَينِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ". قُلْتُ: مَا هُمَا؟ قَالَ:" الْحِلْمُ وَالْحَيَاءُ". قُلْتُ: أَقَدِيمًا كَانَ فِيَّ أَمْ حَدِيثًا؟ قَالَ:" بَلْ قَدِيمًا" قُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى خَلَّتَينِ يُحِبُّهُمَا.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت اشج بن عصر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تمہارے اندر دو خصلتیں ایسی ہیں جو اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں، میں نے پوچھا وہ کون سی خصلتیں ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا حلم اور حیا، میں نے پوچھا کہ یہ عادتیں مجھ میں شروع سے تھیں یا بعد میں پیدا ہوئی ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا شروع سے ہیں، میں نے شکر الٰہی ادا کرتے ہوئے کہا اس اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے اپنی دو پسندیدہ خصلتوں پر پیدا کیا۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17828]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (17827) باب پر واپس اگلی حدیث (17829) →