بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 16269
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 16269
حدیث نمبر: 16269 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
رَوْحٌ ، وَعَبْدُ الصَّمَدِ ، حَمَّادٌ ، الْجُرَيْرِيُّ ، أَبِي الْعَلَاءِ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، وَامْرَأَةٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ وَعَبْدُ الصَّمَدِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ . قَالَ رَوْحٌ: قال: قَالَ: أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، وَامْرَأَةٍ مِنْ قَيْسٍ أَنَّهُمَا سَمِعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَحَدُهُمَا سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَخَطَئِي وَعَمْدِي"، وقَالَ الْآخَرُ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَسْتَهْدِيكَ لِأَرْشَدِ أَمْرِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا عثمان بن ابی عاص اور بنوقیس کی ایک خاتون سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اے اللہ میرے گناہوں لغزشوں اور جان بوجھ کر کئے جانے والے گناہوں کو معاف فرما اور دوسرے کے بقول میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا ہے کہ اے اللہ میں تجھ سے اپنے معاملات میں رشد و ہدایت کا طلب گار ہوں اور اپنے نفس کے شر سے تیری پناہ میں آتاہوں۔ [مسند احمد/مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ/حدیث: 16269]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (16268) باب پر واپس اگلی حدیث (16270) →