مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، أَبَا الْحَكَمِ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْحَكَمِ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّاءِ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابن زبیر سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا علی نے ابوجہل کی بیٹی کا نکاح کی نیت سے تذکر ہ کیا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات معلوم ہوئی تو فرمایا کہ فاطمہ میرے جسم کا حصہ ہے اس کی تکلیف مجھے تکلیف دیتی ہے اور اس کی پریشانی مجھے پریشان کر دیتی ہے۔ ابوحکم کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن زبیر سے مٹکے اور کدو کی نبیذ کے متعلق پوچھا: تو انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ/حدیث: 16124]
الحكم: إسناده صحيح