بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 15870
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 15870
حدیث نمبر: 15870 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، الشَّعْبِيِّ ، مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ ، أَنَّهُ صَادَ أَرْنَبَيْنِ، فَلَمْ يَجِدْ حَدِيدَةً يَذْبَحُهُمَا بِهَا، فَذَبَحَهُمَا بِمَرْوَةٍ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَهُ" بِأَكْلِهِمَا".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا محمد بن صفوان سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے دو خرگوش شکار کئے اس وقت انہیں ذبح کرنے کے لئے ان کے پاس لوہے کا کوئی دھاری دار آلہ نہ تھا چنانچہ انہوں نے ان دونوں کو ایک تیز دھاری دار پتھر سے ذبح کر لیا اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں وہ کھانے کی اجازت دیدی۔ سیدنا محمد بن صفوان سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے دو خرگوش شکار کئے اس وقت انہیں ذبح کرنے کے لئے ان کے پاس لوہے کا کوئی دھاری دار آلہ نہ تھا چنانچہ انہوں نے ان دونوں کو ایک تیز دھاری دار پتھر سے ذبح کر لیا اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں وہ کھانے کی اجازت دیدی۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15870]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (15869) باب پر واپس اگلی حدیث (15871) →