بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 15763
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 15763
حدیث نمبر: 15763 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَزِيدُ ، الْمُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْمُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُرِيدُ غَزْوًا، أَنَا وَرَجُلٌ مِنْ قَوْمِي، وَلَمْ نُسْلِمْ، فَقُلْنَا: إِنَّا نَسْتَحْيِي أَنْ يَشْهَدَ قَوْمُنَا مَشْهَدًا لَا نَشْهَدُهُ مَعَهُمْ , قَالَ:" أَوَ أَسْلَمْتُمَا؟" , قُلْنَا: لَا , قَالَ:" فَإِنَّا لَا نَسْتَعِينُ بِالْمُشْرِكِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ". قَالَ: فَأَسْلَمْنَا، وَشَهِدْنَا مَعَهُ، فَقَتَلْتُ رَجُلًا، وَضَرَبَنِي ضَرْبَةً، وَتَزَوَّجْتُ بِابْنَتِهِ بَعْدَ ذَلِكَ، فَكَانَتْ تَقُولُ: لَا عَدِمْتَ رَجُلًا وَشَّحَكَ هَذَا الْوِشَاحَ , فَأَقُولُ: لَا عَدِمْتِ رَجُلًا عَجَّلَ أَبَاكِ النَّارَ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
خبیب بن عبدالرحمن کے داد کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اور میری قوم کا ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوئے جب نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی غزوے کی تیاری فرما رہے تھے ہم نے اس وقت تک اسلام قبول نہیں کیا تھا ہم نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا: یہ بات ہمارے لئے باعث شرم ہے کہ ہماری قوم کسی جنگ کے لئے جا رہی ہواور ہم ان کے ساتھ شریک نہ ہوں اس لئے ہم بھی آپ کے ساتھ چلیں گے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم دونوں نے اسلام قبول کر لیا ہے ہم نے کہا نہیں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہم مشرکوں کے خلاف مشرکوں سے مدد نہیں لینا چاہتے اس پر ہم نے اسلام قبول کر لیا اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ شریک ہو گئے اس جنگ میں میں نے ایک آدمی کو قتل کیا اور اس نے مجھے ایک ضرب لگائی بعد میں اسی مقتول کی بیٹی سے میں نے نکاح کر لیا تو وہ کہا کر تی تھی کہ تم اس آدمی کو بھلا نہیں سکو گے جس نے تمہیں یہ زخم لگایا اور میں اس سے کہتا تھا کہ تم بھی اس آدمی کو بھلا نہیں پاؤ گی جس نے تمہارے باپ کو جلدی سے جہنم کا راستہ دکھا دیا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15763]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف، عبدالرحمن بن خبيب والد خبيب بن عبدالرحمن، ترجم له البخاري وابن أبى حاتم، ولم يذكرا فى الرواة عنه غير ابنه خبيب. دون قوله: "فلا نستعين بالمشركين على المشركين" فهو صحيح لغيره
الحكم: إسناده ضعيف، عبدالرحمن بن خبيب والد خبيب بن عبدالرحمن، ترجم له البخاري وابن أبى حاتم، ولم يذكرا فى الرواة عنه غير ابنه خبيب. دون قوله: "فلا نستعين بالمشركين على المشركين" فهو صحيح لغيره
← پچھلی حدیث (15762) باب پر واپس اگلی حدیث (15764) →