بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 15653
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 15653
حدیث نمبر: 15653 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، سَيَّارٍ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَاضِي ، عبادة بن الوليد بن عبادة ، أَبِيهِ ، سَيَّارٌ ، يَحْيَى ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَيَّارٍ , وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَاضِي , أنهما سمعا عبادة بن الوليد بن عبادة يُحَدِّثُ , عَنْ أَبِيهِ ، أَمَّا سَيَّارٌ , فَقَالَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَأَمَّا يَحْيَى , فَقَالَ: عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , قَالَ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي عُسْرِنَا وَيُسْرِنَا، وَمَنْشَطِنَا وَمَكْرَهِنَا، وَالْأَثَرَةِ عَلَيْنَا، وَأَنْ لَا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ، وَنَقُومَ بِالْحَقِّ حَيْثُ كَانَ، وَلَا نَخَافَ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ولید بن عبادہ سے مروی ہے کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس شرط پر بیعت کی کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بات تنگی اور فراخی اور خوشدلی اور تنگ دلی اور ہم پر دوسروں کو ترجیح دینے کی صورت میں بھی سنیں گے اور اطاعت کر یں گے کسی معاملے میں اس کے حقدار سے جھگڑا نہیں کر یں گے حق پر قائم رہیں گے خواہ کہیں بھی ہواللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں کر یں گے۔ راوی حدیث شعبہ کہتے ہیں کہ سیار نے یہ حرف خواہ کہیں بھی ہو ذکر نہیں کیا تھا البتہ یحییٰ نے ذکر کیا تھا اور میں نے اس میں جو چیز بھی ذکر کی ہے وہ سیار سے منقول ہے یا یحییٰ سے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15653]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 7199، م: 1709 عن عبادة بن الصامت
الحكم: إسناده صحيح، خ: 7199، م: 1709 عن عبادة بن الصامت
← پچھلی حدیث (15652) باب پر واپس اگلی حدیث (15654) →