وَكِيعٌ ، ابْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، أَبِيهِ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ:" رَآنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَأَمَرَ بِي، فَحُوِّلْتُ إِلَى الظِّلِّ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابوحازم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے وہ دھوپ میں ہی کھڑے ہو گئے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں دیکھ کر حکم دیا اور وہ سایہ دار جگہ میں چلے گئے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15518]
الحكم: إسناده صحيح