وَكِيعٌ ، أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ ، قُدَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ شَيْخًا مِنْ بَنِي كِلَابٍ يُقَالُ لَهُ: قُدَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَوْمَ النَّحْرِ، يَرْمِي الْجَمْرَةَ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ صَهْبَاءَ، لَا ضَرْبَ، وَلَا طَرْدَ، وَلَا إِلَيْكَ إِلَيْكَ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا قدامہ بن عبداللہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دس ذی الحجہ کے دن جمرہ عقبہ کی رمی کرتے ہوئے دیکھا تھا اس وقت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی سفید سرخی مائل اونٹنی پر سوار تھے کسی کو ڈانٹ پکار نہیں کی جارہی تھی اور نہ ہی ہٹو بچو کی صدائیں تھیں۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15411]
الحكم: إسناده حسن