الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، مِسْعَرٌ ، بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، أَنَسًا
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ:" مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَدَنَةٍ أَوْ: هَدِيَّةٍ، فَقَالَ لِلَّذِي مَعَهَا، أَوْ لِصَاحِبِهَا: ارْكَبْهَا. قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ أَوْ: هَدِيَّةٌ، قَالَ: وَإِنْ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا گذر ایک آدمی پر ہوا جو قربانی کا جانور ہانکتے ہوئے چلا جارہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے سوار ہونے کے لئے فرمایا: اس نے کہا کہ یہ قربانی کا جانور ہے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اگرچہ قربانی کا جانور ہی ہو۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 13750]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 1323
الحكم: إسناده صحيح، م: 1323