عَفَّانُ ، حَمَّادٌ ، عَمَّارُ بْنُ أَبِي عَمَّارٍ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَنْبَأَنَا عَمَّارُ بْنُ أَبِي عَمَّارٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَأَى فِي يَدِ رَجُلٍ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ:" أَلْقِ ذَا"، فَأَلْقَاهُ، فَتَخَتَّمَ بِخَاتَمٍ مِنْ حَدِيدٍ، فَقَالَ:" ذَا شَرٌّ مِنْهُ"، فَتَخَتَّمَ بِخَاتَمٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَسَكَتَ عَنْهُ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اتار دو“، چنانچہ اس نے اتار دی اور اس کی جگہ لوہے کی انگوٹھی پہن لی، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو اس سے بھی بری ہے“، پھر اس نے چاندی کی انگوٹھی پہن لی اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پر سکوت فرما لیا۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ/حدیث: 132]
حکم دارالسلام
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، عمار بن أبى عمار لم يدرك عمر
الحكم: حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، عمار بن أبى عمار لم يدرك عمر