بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 13094
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 13094
حدیث نمبر: 13094 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَزِيدُ بْنُ هَارُونٍَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونٍَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الْأَنْصَارِ؟" قَالُوا: بَلَى، قَالَ:" دُورُ بَنِي النَّجَّارِ" قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِينَ يَلُونَهُمْ؟" قالوا: نعم يا رسول الله، قال:" دُورُ بني عبدِ الأَشهلَ، أَلاَ أُخبِرُكم الَّذينَ يَلُونَهم؟" قَالُوا: نعم يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" دُورُ بَنِي الْحَارِثِ ابْنِ الْخَزْرَجِ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِينَ يَلُونَهُمْ؟"، قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: دُورُ بَنِي سَاعِدَةَ" قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ صَوْتَهُ، فَقَالَ:" فِي كُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ انصار کے گھروں میں سب سے بہترین گھر کون سا ہے؟ بنو نجار کا گھر، پھر فرمایا اس کے بعد جو لوگ سب سے بہتر ہیں ان کے بارے میں بتاؤں؟ لوگوں نے کہا کیوں نہیں، فرمایا بنو عبدالاشہل کا، پھر فرمایا اس کے بعد جو لوگ سب سے بہتر ہیں ان کے بارے میں بتاؤں؟ لوگوں نے کہا کیوں نہیں، فرمایا بنو حارث بن خزرج کا پھر فرمایا اس کے بعد جو لوگ سب سے بہتر ہیں ان کے بارے میں بتاؤں؟ لوگوں نے کہا کیوں نہیں، فرمایا بنی ساعدہ کا پھر بلند آواز کر کے فرمایا انصار کے ہر گھر میں خیر ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 13094]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 5300، م:2511
الحكم: إسناده صحيح، خ: 5300، م:2511
← پچھلی حدیث (13093) باب پر واپس اگلی حدیث (13095) →