بَهْزٌ ، سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، مَرْوَانَ الْأَصْفَرَ ، أَنَسٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَرْوَانَ الْأَصْفَرَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ عَلِيًّا قَدِمَ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِمَ أَهْلَلْتَ؟" قَالَ: أَهْلَلْتُ بِمَا أَهَلَّ بِهِ نبيُّ الله، َقَالَ:" فَإِنِّي لَوْلَا أَنَّ مَعِي الْهَدْيَ لَأَحْلَلْتُ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہ جب یمن سے واپس آئے تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ تم نے کس نیت سے احرام باندھا ہے؟ انہوں نے عرض کیا اس نیت سے احرام باندھا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جس کی نیت کی ہو، میرا بھی وہی احرام ہے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اگر میں اپنے ساتھ ہدی کا جانور نہ لایا ہوتا تو حلال ہوچکا ہوتا۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 12927]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 1558، م: 1250
الحكم: إسناده صحيح، خ: 1558، م: 1250