☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خوارج کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله← خوارج کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 63
صفحہ 4 از 4
حدیث نمبر: 39096 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٧٥٢ - حدثنا شبابة عن الهذيل بن بلال قال: كنت عند (محمد) (١) بن سيرين فأتاه رجل فقال، إن عندي (غلامًا) (٢) لي أريد بيعه، قد أعطيت به ستمائة ⦗٥٧١⦘ درهم، وقد أعطاني (به) (٣) الخوارج ثمانمائة، أفأبيعه منهم؟ قال: كنت بايعه من يهودي أو نصراني؟ قال: لا، (قال) (٤) : فلا تبعه منهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہذیل بن بلال فرماتے ہیں کہ میں محمد بن سیرین کے پاس تھا، ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میرا ایک غلام ہے، میں اسے بیچنا چاہتا ہوں، مجھے اس کے چھ سو درہم دیئے گئے ہیں، اور مجھے خوارج نے اس کے آٹھ سو دراہم دیئے ہیں، کیا میں انہیں بیچ دوں؟ انہوں نے پوچھا کہ کیا تم وہ غلام کسی یہودی یا نصرانی کو بیچنا چاہو گے؟ میں نے کہا نہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ پھر ان کو بھی نہ بیچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40752، ترقيم محمد عوامة 39096)
حدیث نمبر: 39097 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٧٥٣ - حدثنا يحيى بن آدم (قال) (١) : ثنا (مفضل) (٢) بن مهلهل عن الشيباني عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: كنت عند علي، فسئل عن أهل النهر (أمشركون هم) (٣) قال: من الشرك فروا، (قيل) (٤) : فمنافقون هم؟ قال: إن المنافقين لا يذكرون اللَّه إلا قليلا، قيل له: فما هم؟ قال: قوم بغوا علينا (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شہاب فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، ان سے اہل نہر کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ مشرک ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تو شرک سے بھاگنے والے ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ منافق ہیں؟ انہوں نے کہا کہ منافق اللہ کا تھوڑا ذکر کرتے ہیں۔ ان سے کہا گیا کہ وہ کیا ہیں؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ ایک ایسی قوم ہیں جنہوں نے ہم سے بغاوت کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40753، ترقيم محمد عوامة 39097)
حدیث نمبر: 39098 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٧٥٤ - حدثنا يحيى بن آدم (قال) (١) : ثنا (مفضل) (٢) عن أبي إسحاق عن عرفجة عن أبيه قال: (لما) (٣) جيء علي بما في عسكر أهل النهر قال: من عرف شيئا فليأخذه، قال: (فأخذوه) (٤) إلا (قدرًا) (٥) ، قال: ⦗٥٧٢⦘ ثم رأيتها بعد (قد) (٦) أخذت (٧) . تم الكتاب (٨)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عرفجہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس اہل نہر کے لشکر کا مال ومتاع لایا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جس کو جو چیز بھلی لگے وہ لے لے۔ راوی کہتے ہیں کہ لوگوں نے ایک ہانڈی کے سوا سب کچھ لے لیا۔ بعد میں میں نے دیکھا وہ ہانڈی بھی کسی نے لے لی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40754، ترقيم محمد عوامة 39098)