☽ 16 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله← في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 80
Page 2 of 4
Hadith No.: 38932 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٨١ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا أبو الأحوص عن خالد بن علقمة عن عبد خير قال: ضرب (فسطاط) (١) بين العسكرين يوم الجمل ثلاثة أيام، فكان علي والزبير وطلحة يأتونه، فيذكرون فيه ما شاء اللَّه، حتى إذا كان يوم الثالث عند زوال الشمس رفع علي جانب الفسطاط ثم أمر بالقتال، فمشى بعضنا إلى بعض، وشجرنا بالرماح حتى لو شاء الرجل أن يمشي عليها لمشى، ثم أخذتنا السيوف فما شبهتها إلا دار الوليد (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
عبد خیر سے روایت ہے جنگ جمل کے دوران تین دن تک دونوں لشکروں کے درمیان ایک خیمہ گاڑھا گیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت طلحہ، حضرت زبیر (رض) عنھم وہاں تشریف لاتے اور اس بارے میں باتیں کرتے جو اللہ چاہتا حتیٰ کہ جب تیسرا دن ہوا تو دوپہر کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خمہں کی ایک جانب اٹھائی اور قتال کا حکم دیا۔ پھر ہم نے ایک دوسرے کی جانب چلنا شروع کیا ایک دوسرے کی طرف نیزے چلانے شروع کیے یہاں تک کہ اگر کوئی شخص ان نیزوں کے اوپر چلنا چاہتا تو چل سکتا تھا پھر ہم نے تلواریں اٹھائیں اور ان کو میں تشبیہ نہیں دیتا مگر ولید کے گھر کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40581، ترقيم محمد عوامة 38932)
Hadith No.: 38933 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٨٢ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا شريك عن (السدي) (١) عن عبد خير عن علي أنه قال يوم الجمل: لا تتبعوا مدبرا، ولا تجهزوا على جريح، ومن ألقى سلاحه فهو آمن (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
عبد خیر سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جنگ جمل کے دن فرمایا! تم بھاگنے والے کا پیچھا مت کرو اور نہ زخمی کو قتل کرو اور جس نے ہتھیار ڈال دیا وہ امن والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40582، ترقيم محمد عوامة 38933)
Hadith No.: 38934 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٨٣ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا موسى بن قيس الحضرمي عن مسلم البطين وسلمة بن كهيل عن حجر بن (عنبس) (١) أن عليًا أعطى أصحابه بالبصرة خمسمائة خمسمائة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حجر بن عنبس سے روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو بصرہ میں پانچ پانچ سو درہم دئیے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40583، ترقيم محمد عوامة 38934)
Hadith No.: 38935 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٨٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا مسعود بن سعد الجعفي عن عطاء بن السائب عن أبي البختري قال: لما انهزم أهل الجمل قال علي: لا يطلبن عبد خارجا من العسكر، وما كان من دابة أو سلاح فهو لكم؛ وليس لكم أم ولد؛ (والمواريث) (١) على فرائض اللَّه، وأي امرأة قتل زوجها فلتعتد أربعة أشهر وعشرًا، قالوا: يا أمير المؤمنين تحل لنا دماؤهم ولا تحل لنا نساؤهم قال: فخاصموه، فقال: كذلك السيرة في أهل القبلة، قال: فهاتوا سهامكم واقرعوا على عائشة فهي رأس الأمر وقائدهم قال: (فعرفوا) (٢) وقالوا: نستغفر اللَّه، قال: فخصمهم علي (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
ابو بختری سے روایت ہے کہ جب اہل جمل (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا لشکر) شکست کھاچکا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کوئی آدمی لشکر سے باہر کسی کی تلاش نہ کرے (یعنی شکست کھانے والوں کا پیچھا نہ کرے) جو سواری یا ہتھیار یہاں سے ملے ہیں وہ تمہارا ہے لیکن تمہارے لیے کوئی ام ولد نہیں (یعنی کوئی باندی تمہارے لیے نہیں) اور وراثتیں اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ حصوں کے مطابق تقسیم ہوں گی اور جس عورت کا خاوند فوت ہوچا ہے وہ اپنی عدت چار مہینے دس دن (آزاد عورت کی طرح) پوری کرے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ان کے لشکر والے کہنے لگے اے امیر المومنین آپ ان کا مال ہمارے لیے حلال کرتے ہیں مگر ان کی عورتیں حلال نہیں کرتے۔ پس لشکر والے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر غالب آگئے۔ آپ نے فرمایا اہل قبلہ کے اخلاق ایسے ہی ہوتے ہیں پھر فرمایا لاؤ اپنے تیر مجھے دو اور سب سے پہلے قرعہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر ڈالو وہ کس کے حصے میں آتی ہں ر (جو تمہاری سب کی ماں ہے) کیونکہ وہ لشکر کی قائد تھیں۔ پس یہ سن کر وہ منتشر ہوگئے اور اللہ سے مغفرت کرنے لگے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہان پر غالب آگئے حجت اور دلیل میں (یعنی مسلمانوں کی عورتوں کو باندی نہیں بنایا جاسکتا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40584، ترقيم محمد عوامة 38935)
Hadith No.: 38936 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٨٥ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا ابن عيينة عن إسماعيل بن أبي خالد عن حكيم بن جابر قال: سمعت طلحة بن عبيد اللَّه يوم الجمل يقول: إنا كنا (أدْهنا) (١) في أمر عثمان فلا نجد بدا من (المبالغة) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حکیم ابن جابر فرماتے ہیں کہ میں نے طلحہ بن عبید اللہ کو فرماتے ہوئے سنا جنگ جمل کے دن کہ ہم نے حضرت عثمان کے بارے میں دور خار ویہ اپنایا پس ہم نہیں پاتے بیعت کے بغیر چارہ کار۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40585، ترقيم محمد عوامة 38936)
Hadith No.: 38937 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٨٦ - حدثنا ابن علية عن منصور بن عبد الرحمن عن الشعبي قال: لم يشهد الجمل من أصحاب (رسول اللَّه) (١) من المهاجرين والأنصار إلا علي وعمار وطلحة والزبير فإن جاؤوا بخامس فأنا كذاب (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ جنگ جمل کے دن کوئی صحابی رسول شریک نہیں ہوئے حضرت علی۔ عمار، طلحہ اور زبیر کے سوا اگر کوئی پانچواں صحابی شریک ہوا ہو تو میں کذاب ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40586، ترقيم محمد عوامة 38937)
Hadith No.: 38938 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٨٧ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الأعمش عن (شمر) (١) بن عطية عن عبد اللَّه بن زياد قال: قال عمار بن ياسر: إن (أمنا) (٢) سارت مسيرنا هذا، وإنها واللَّه زوجة محمد صلى الله عليه و آله وسلم (٣) في الدنيا والآخرة، ولكن اللَّه ابتلانا (بها) (٤) ليعلم (إياه) (٥) نطيع (أم) (٦) إياها (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
عبداللہ بن زیاد سے روایت ہے کہ عمار بن یاسر نے فرمایا ہماری ماں (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا) ہمارے اس راستے پر چلیں اور بیشک حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دنیا آخرت میں زوجہ محترمہ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کے ذریعے آزمایا تا کہ اللہ تعالیٰ جان لے ہم اس کی اطاعت کرتے ہیں یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40587، ترقيم محمد عوامة 38938)
Hadith No.: 38939 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٨٨ - حدثنا بن إدريس عن حسن بن فرات عن أبيه عن (عمير) (١) بن سعد قال: لما رجع علي من الجمل وتهيأ (لصفين) (٢) (اجتمع) (٣) النخع حتى دخلوا على الأشتر، فقال: هل في البيت إلا نخعي؟ فقالوا: لا، فقال: إن هذه الأمة (عمدت) (٤) إلى خيرها فقتلته، وسرنا إلى أهل البصرة قوم لنا عليهم بيعة فنُصرنا عليهم بنكثهم، وإنكم تسيرون غدا إلى أهل الشام قوم ليس (لكم) (٥) (عليهم) (٦) بيعة، فلينظر امرؤ منكم (أين) (٧) يضع سيفه (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
عمیر بن سعد سے روایت ہے کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ جنگ جمل سے واپس لوٹے تو جنگ صفین کی تیاری شروع فرمائی نخعی قبیلہ والے جمع ہوئے اور اشتر کے پاس آئے۔ اس نے کہا گھر میں نخعی کے علاوہ بھی کوئی ہے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں۔ پھر کہنے لگا اس امت نے اپنے بہترین انسان کا قصد کیا اور اس کو قتل کرڈالا۔ ہم اہل بصرہ کی طرف گئے وہ ایسی قوم تھی جس نے ہماری بیعت کی ہوئی تھی پس ان کے بیعت توڑنے کی وجہ سے ہماری مدد کی گئی اور کل تم ایسی قوم کی طرف جانے والے ہو جو شام کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے ہماری بیعت نہیں کی۔ پس تم میں سے ہر آدمی دیکھ لے کہ وہ اپنی تلوار کہاں رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40588، ترقيم محمد عوامة 38939)
Hadith No.: 38940 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٨٩ - حدثنا وكيع عن عصام بن قدامة عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أيتكن صاحبة الجمل (الأدبب) (١) ، يقتل حولها قتلى كثيرة تنجو بعد ما كادت" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے کون نرم بالوں والے اونٹ والی ہوگی اس کے گرد بہت سارے مقتولین کو قتل کیا جائیگا وہ جنگ کرنے کے بعد نجات پالے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40589، ترقيم محمد عوامة 38940)
Hadith No.: 38941 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٩٠ - حدثنا الفضل بن دكين عن عبد الجبار عن عطاء بن السائب عن (عمر) (١) بن الهجنع عن أبي بكرة قال: قيل له: ما منعك أن (تكون) (٢) قاتلت ⦗٤٨٩⦘ على بصيرتك (٣) يوم الجمل؟ قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"يخرج قوم هلكى لا يفلحون، قائدهم امرأة"، قال: هم في الجنة (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
ابو بکرہ سے روایت ہے کہ ان سے کسی نے کہا آپ کو جنگ جمل کے دن کس شئے نے منع کیا قتا ل میں شرکت سے اہل بصرہ کی طرف سے؟ تو انہوں نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا کہ ایک ہلاک ہونے والی قوم نکلے گی جو کامیاب نہ ہوگی ان کی سردار ایک عورت ہوگی پھر فرمایا وہ جنت میں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40590، ترقيم محمد عوامة 38941)
Hadith No.: 38942 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٩١ - حدثنا أبو (داود) (١) عن عيينة بن عبد الرحمن عن أبيه عن أبي بكرة قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لن يفلح قوم (أسندوا) (٢) أمرهم إلى امرأة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو بکرہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو قوم اپنا معاملہ کسی عورت کے سپرد کرے وہ کامیاب نہیں ہوسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40591، ترقيم محمد عوامة 38942)
Hadith No.: 38943 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٩٢ - حدثنا عبدة بن (سليمان) (١) عن مسعر عن عمرو بن مرة عن الحارث ابن جُمْهان الجعفي قال: لقد رأيتنا يوم الجمل (٢) ولو شاء الرجل أن يمشي عليها لمشى، قال: وهؤلاء يقولون: لا إله إلا اللَّه واللَّه أكبر، وهؤلاء يقولون: (لا إله إلا اللَّه واللَّه أكبر) (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حارث بن جمہان جعفی سے روایت ہے کہ ہم نے جنگ جمل کے دن دیکھا کہ ہمارے ان کے نیزے آپس میں ایسے گھسے ہوئے تھے کہ اگر آدمی ان پر چلنا چاہتا تو چل سکتا تھا یہ بھی لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ کی صدائیں بلند کر رہے تھے اور یہ بھی لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ کی صدائیں بلند کر رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40592، ترقيم محمد عوامة 38943)
Hadith No.: 38944 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٩٣ - حدثنا عبدة بن سليمان عن جويبر عن الضحاك أن عليًا لما هزم طلحة وأصحابه أمر مناديه: أن لا (يقتل) (١) مقبل، ولا مدبر، (ولا) (٢) يفتح ⦗٤٩٠⦘ باب، ولا يستحل فرج ولا مال (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک سے منقول ہے کہ جب طلحہ اور ان کے ساتھی شکست کھا گئے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنے منادی کو حکم دیا کہ وہ اعلان کرے کہ اب سامنے سے آنے والے اور پیٹھ پھیر کر جانے والے کو قتل نہ کیا جائے اور نہ ہی کوئی دروازہ کھولا جائے اور نہ کسی کے لیے باندی بنانا حلال ہے اور نہ ہی مال حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40593، ترقيم محمد عوامة 38944)
Hadith No.: 38945 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٩٤ - حدثنا (عبدة) (١) بن سليمان عن عبد الملك بن سلع عن عبد خير قال: أمر علي مناديا فنادى يوم الجمل: ألا لا (يُجهزن) (٢) على جريح ولا يُتبع مدبر (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
عبد خیر سے منقول ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جنگ جمل کے دن منادی کو حکم دیا کہ وہ نداء لگائے خبردار کوئی زخمی کو قتل نہ کرے اور نہ ہی پیٹھ پھیر کر بھاگنے والے کا پیچھا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40594، ترقيم محمد عوامة 38945)
Hadith No.: 38946 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٩٥ - حدثنا وكيع عن (فطر) (١) عن منذر عن ابن (الحنفية) (٢) قال: حملت على رجل يوم الجمل فلما ذهبت أطعنه قال: أنا (على) (٣) دين (علي) (٤) بن أبي طالب فعرفت الذي يزيد، فتركته.
Translation: اردو ترجمہ
ابن حنفیہ سے روایت ہے کہ جنگ جمل کے دن میں ایک شخص پر غالب تھا جب میں اس کو نیزہ مارنے لگا تو اس نے کہا میں علی رضی اللہ عنہ کے دین پر ہوں (یعنی میں ان کے ساتھ ہوں) میں جان گیا یہ کیا چاہتا ہے میں نے اسے چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40595، ترقيم محمد عوامة 38946)
Hadith No.: 38947 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٩٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (١) جعفر عن أبيه عن علي بن حسين قال: حدثنا (ابن) (٢) عباس قال: أرسلني علي إلى طلحة والزبير يوم الجمل، قال: فقلت لهما: إن أخاكما يقرئكما السلام ويقول لكما: هل وجدتما عليَّ (حيفا) (٣) ⦗٤٩١⦘ في حكم أو (استئثارا) (٤) (بفيء) (٥) أو بكذا (أو بكذا) (٦) ، قال: فقال الزبير: لا في واحدة (منها) (٧) ، ولكن مع الخوف شدة المطامع (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عباس سے روایت ہے کہ مجھے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کی طرف جنگ جمل کے دن بھیجا۔ میں نے ان سے کہا آپ دونوں کے بھائی آپ کو سلام کہہ رہے ہیں اور آپ دونوں کو کہہ رہے ہیں کیا تم نے مجھے کسی حکم میں ظلم کرتے ہوئے پایا یا اس طرح کی کوئی اور بات ہے؟ حضرت زبیر نے فرمایا ان میں سے کوئی نہیں مگر خو ف کے ساتھ ان کے اندر لالچ بھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40596، ترقيم محمد عوامة 38947)
Hadith No.: 38948 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٩٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أبو مالك الأشجعي عن سالم بن أبي الجعد عن محمد بن الحنفية قال: كنا في الشعب فكنا ننتقص عثمان فلما كان ذات يوم أفرطنا، فالتفتُ إلى عبد اللَّه ابن عباس فقلت له: يا أبا عباس! تذكر عشية الجمل؟ أنا عن يمين علي و (أنت) (١) عن شماله، إذ سمعنا الصيحة من قبل المدينة؟ قال: فقال ابن عباس: نعم، التي (بعث) (٢) بها فلان بن فلان، فأخبره أنه وجد أم المؤمنين عائشة (واقفة) (٣) في المربد تلعن قتلة عثمان، فقال علي: لعن اللَّه قتلة عثمان في السهل والجبل والبر والبحر، أنا عن يمين علي وهذا عن شماله، (قال) (٤) : فسمعته من فيه إلى فيَّ وابن عباس: فواللَّه ما عبت عثمان إلى يومي هذا (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
محمد بن حنفیہ سے روایت ہے کہ ہم ایک گروہ میں بیٹھے حضرت عثمان کی کمی بیان کر رہے تھے، جب ہم نے حد سے تجاوز کیا تو میں حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف متوجہ ہوا اور ان سے کہا اے ابن عباس رضی اللہ عنہما کیا آپکو جنگ جمل کی شام یاد ہے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دائیں جانب تھا اور آپ بائیں جانب جب ہم نے مدینہ کی طرف سے ایک چیخ سنی تھی ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا جی ہاں جب فلاں کو اس کی خبر لانے کے لیے بھیجا تھا۔ پس اس نے خبر دی تھی کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اونٹوں کے باڑے میں کھڑے ہو کر عثمان کے قاتلوں پر لعنت کر رہی تھیں۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا لعنت ہو عثمان کے قاتلوں پر وہ چاہے نرم زمین میں ہوں، یا پہاڑوں میں، خشکی میں ہوں، یا تری میں، میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دائیں جانب تھا اور یہ بائیں جانب تھے پس میں نے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آمنے سامنے یہ سنا۔ اللہ کی قسم میں نے حضرت عثمان کا آج تک کوئی عبی بیان نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40597، ترقيم محمد عوامة 38948)
Hadith No.: 38949 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٩٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا أبو ضرار زيد بن (عصن) (١) الضبي إمام مسجد بني هلال قال: حدثنا خالد بن مجاهد بن حيان الضبي (من) (٢) بني مبذول عن ابن (عم) (٣) له يقال له: تميم بن ذهل الضبي، قال: إني يوم الجمل آخذ بركاب علي أجهد معه وأنا أرى ألا في الجنة، وهو يتصفح القتلى، فمر برجل أعجبته هيئته وهو مقتول، فقال: من يعرف هذا؟ (قلت) (٤) : هذا فلان الضبي، وهذا ابنه حتى عددت سبعة صرعى مقتلين حوله، قال: فقال علي: لوددت أنه ليس في الأرض ضبي إلا تحت (صفحة) (٥) هذا الشيخ (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
تمیم بن ذھل ضبی سے منقول ہے کہ میں جنگ جمل کے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ کی رکاب تھامے ہوا تھا اور انہی کے ساتھ جنگ میں مصروف تھا۔ میں دیکھ رہا تھا کہ میں جنت میں ہوں اور وہ مقتولین کو غور سے دیکھ رہے تھے۔ وہ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جس کی حالت بڑی عجیب تھی اور مقتول تھا۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اسے کون جانتا ہے؟ میں نے کہا فلاں شخص ہے ضبی قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور فلاں کا بیٹا ہے حتیٰ کہ میں نے سات مقتولین کو گنا جو اسکے گرد اوندھے پڑے ہوئے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں پسند کرتا ہوں کہ زمین میں کوئی ضبی نہ ہوتا مگر اس شیخ کے ماتحت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40598]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40598، ترقيم محمد عوامة 38949)
Hadith No.: 38950 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٥٩٩ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين بن عبد الرحمن عن يوسف بن يعقوب عن الصلت بن عبد اللَّه بن الحارث عن أبيه قال: قدمت على علي حين فرغ من الجمل، فانطلق إلى بيته وهو آخذ بيدي، فإذا امرأته وابنتاه (يبكين) (١) ، وقد أجلس وليدة بالباب (تؤذنهن) (٢) به إذا (جاء، فألهى) (٣) الوليدة ما ترى النسوة (يفعلن) (٤) حتى دخل عليهن، وتخلفت فقمت بالباب، فأسكتن فقال: ⦗٤٩٣⦘ مالكن؟ فانتهر (هن) (٥) مرة أو مرتين، فقالت امرأة منهن: قلنا: ما سمعت ذكرنا عثمان وقرابته والزبير (وطلحة) (٦) وقرابته، فقال: إني لأرجو (أن نكون) (٧) كالذين قال اللَّه: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ﴾ [الحجر: ٤٧] ومن هم إن لم نكن، ومن هم (٨) -يردد (ذلك) (٩) حتى وددت أنه سكت (١٠) .
Translation: اردو ترجمہ
عبداللہ بن حارث سے منقول ہے کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا جب آپ جنگ جمل سے فارغ ہوچکے تھے۔ وہ میرا ہاتھ تھام کر اپنے گھر لے گئے۔ وہاں ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں رو رہی تھیں باندی کو دروازے پر بٹھایا ہوا تھا تا کہ وہ انہیں کسی کے آنے کی خبر دیں۔ عورتوں کو روتے ہوئے دیکھ کر وہ غافل ہوگئی۔ حتی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاندر داخل ہوئے اور میں پیچھے ٹھہر گیا اور دروازے پر کھڑا ہوگیا، چناچہ وہ خاموش ہوگئیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا تم کیوں رو رہی ہو؟ پھر ایک یا دو دفعہ ڈانٹا پھر ان میں سے ایک عورت نے کہا کہ ہم وہی کہہ رہے ہیں جو آپ نے حضرت عثمان اور ان کی رشتہ داری (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت زبیر اور ان کی رشتہ داری کے بارے میں ہم سے سنا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں امید کرتا ہوں کہ ہم ان لوگوں کی طرح ہوں گے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ”ہم ان کے دلوں سے خفگی دور کردیں گے وہ بھائی بھائی ہوں گے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کون ہوں گے اگر ہم نہ ہوں گے؟ وہ کون ہوں گے؟ اس بات کو انہوں نے کئی بار دہرایایہاں تک کہ میرے د ل میں خواہش پیدا ہوگئی کہ یہ خاموش ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40599، ترقيم محمد عوامة 38950)
Hadith No.: 38951 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٦٠٠ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن طلحة بن مصرف أن عليا أجلس طلحة يوم الجمل ومسح عن وجهه التراب، ثم التفت إلى حسن فقال: إني وددت أني مت قبل هذا (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن مصرف سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جنگ جمل کے دن حضرت طلحہ کو بٹھایا اور ان کے چہرے سے مٹی صاف کی پھر حضرت حسن کی طرف دیکھ کر فرمایا کاش میں ان سے پہلے مرجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40600، ترقيم محمد عوامة 38951)