☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفتن← جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 345
صفحہ 4 از 18
حدیث نمبر: 38324 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٥٢ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا وكيع (قال) (٢) : حدثنا الأعمش عن المنهال عن (أبي) (٣) البختري عن حذيفة قال: لو حدثتكم ما أعلم لافترقتم على ثلاث فرق: فرقة تقاتلني، وفرقة (لا تنصرني) (٤) ، وفرقة تكذبني (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ارشاد فرمایا اگر میں تم سے وہ باتیں بیان کروں جو میں جانتا ہوں تو تم میرے خلاف تین گروہوں میں بٹ جاؤ ایک گروہ مجھ سے لڑائی کرے گا اور دوسرا میر ی مدد کرے گا اور تیسرا میری تکذیب کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39952، ترقيم محمد عوامة 38324)
حدیث نمبر: 38325 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٥٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن الأعمش قال: حدثني (ضرار بن مرة عن عبد اللَّه بن حنظلة) (١) قال: قال حذيفة: ما من رجل إلا به (أمة ينجسها) (٢) الظفر إلا رجلين: أحدهما قد برز والآخر فيه منازعة، فأما الذي برز فعمر، وأما الذي فيه منازعة فعلي (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا کوئی بھی ایسا آدمی جس کی کوئی جماعت پیروی کرتی ہو فتح و کامیابی اس میں بگاڑ پیدا کرتی ہے سوائے دو آدمیوں کے ان دونوں میں سے ایک تو نمایاں ہوگئے اور دوسرے اس سلسلے میں لڑ رہے ہیں باقی جو نمایاں ہوگئے وہ تو حضرت عمر اور جو ابھی لڑ رہے ہیں وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39953، ترقيم محمد عوامة 38325)
حدیث نمبر: 38326 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٥٤ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان الثوري عن الحارث الأزدي عن ابن الحنفية قال: رحم اللَّه امرءا كف يده، وأمسك لسانه، وأغنى نفسه، وجلس في بيته، له ما احتسب، وهو يوم القيامة مع من أحب، ألا إن الأعمال أسرع إليهم من سيوف المؤمنين، ألا إن للحق دولة يأتي بها اللَّه إذا شاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث ازدی حضرت ابن حنفیہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ رحم کرے اس آدمی پر جس نے اپنے ہاتھ کو روکا اور اپنی زبان کو قابو کیا اور اپنے آپ کو بےنیاز کیا (دوسروں سے) اور اپنے گھر میں بیٹھ گیا اس کے لے ز وہی ثواب ہے جس کی اس نے نیت کی اور وہ قیامت والے دن اس کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ اس نے محبت کی خبر دار بلاشبہ اعمال ان کی طرف مسلمانوں کی تلواروں سے جلدی پہنچتے ہیں آگاہ و خبردار ہو حق کے لیے پلٹنا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ جب چاہیں اسے لے آتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39954، ترقيم محمد عوامة 38326)
حدیث نمبر: 38327 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٥٥ - حدثنا عبدة بن سليمان ووكيع وابن المبارك عن إسماعيل عن قيس عن (الصنابحي) (١) قال: سمعته يقول: سممعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أنا فرطكم على الحوض، وإني مكاثر بكم الأمم فلا تقتتلن بعدي" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس صنابحی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ فرمایا میں تمہارے لیے بہتے حوض پر پیشگی اجر ہوں اور بلا شبہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کرونگا لہذا میرے بعد آپس میں لڑائی نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39955، ترقيم محمد عوامة 38327)
حدیث نمبر: 38328 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٥٦ - حدثنا ابن نمير وأبو أسامة عن إسماعيل عن قيس عن الصنابحي الأحمسي عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بمثله (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس حضرت صنابحی احمسی سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مذکورہ روایت کی مثل نقل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39956، ترقيم محمد عوامة 38328)
حدیث نمبر: 38329 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٥٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن واقد بن محمد بن زيد أنه سمع أباه يحدث عن عبد اللَّه بن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال في حجة الوداع: (ويحكم) -أو قال-:"ويلكم، لا ترجعوا بعدي كلفارا يضرب بعضكم رقاب بعض" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا: تمہارے لیے ہلاکت ہو میرے بعد کفر کی طرف نہ لوٹ جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو (یا میرے بعد کافر نہ ہوجانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39957، ترقيم محمد عوامة 38329)
حدیث نمبر: 38330 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٥٨ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن إسماعيل عن قيس قال: بلغنا أن جريرا قال: قال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"استنصت الناس"، ثم قال عند ذلك:"لأعرفنكم بعد ما أرى: ترجعون بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: لوگوں کو خاموش کرادو پھر اس وقت ارشاد فرمایا: ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ تم میرے بعد کافر بن کر لوٹ جاؤ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39958، ترقيم محمد عوامة 38330)
حدیث نمبر: 38331 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٥٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن علي بن مدرك قال: سمعت أبا زرعة بن عمرو بن جرير يحدث (عن جرير) (١) أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال في حجة الوداع: ⦗٢١٧⦘"استنصت الناس"، وقال:"لا ترجعوا بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا: لوگوں کو خاموش کرادو اور ارشاد فرمایا: میرے بعد کفر کی طرف نہ لوٹ جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39959، ترقيم محمد عوامة 38331)
حدیث نمبر: 38332 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٦٠ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن شقيق عن حذيفة قال: قال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أنا فرطكم على الحوض، ولأنازعن أقواما ثم لأغلبن عليهم، فأقول: يا رب أصحابي، فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا میں تمہارے لیے پیشگی اجر ہوں حوض پر اور مجھ سے کچھ لوگوں کے سلسلے میں جھگڑا کیا جائے گا پھر اس سلسلے میں مجھ پر غلبہ پا لیا جائے گا میں کہوں گا اے میرے رب یہ میرے ساتھی ہیں کہا جائے گا بلا شبہ تم نہیں جانتے کہ انہوں نے کیا کیا چیزیں تمہارے بعد گھڑ لیں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39960، ترقيم محمد عوامة 38332)
حدیث نمبر: 38333 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٦١ - حدثنا علي بن مسهر، عن المختار بن فلفل، عن أنس بن مالك قال: قال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الكوثر نهر وعدني ربي، عليه خير كثير، هو حوضي ترد عليه أمتي يوم القيامة، آنيته عدد النجوم، فيُختلج العبد منهم فأقول: رب، إنه من أمتي، فيقول: لا تدري ما أحدث بعدك" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کوثر نہر ہے اللہ تعالیٰ نے اس کا مجھ سے وعدہ کیا اس پر خیر کثی رہے وہ میرا حوض ہے جس پر میری امت قیامت والے دن آئے گی اس کے برتن ستاروں کے بقدر ہیں ان میں سے (یعنی میری امت میں سے) کچھ لوگوں کو اس سے روک لیا جائے گا میں کہوں گا اے میرے رب یہ میری امت میں سے ہے پس ارشاد خداوندی ہوگا تم نہیں جانتے کہ اس نے تمہارے بعد کیا باتیں (دین میں) گھڑ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39961، ترقيم محمد عوامة 38333)
حدیث نمبر: 38334 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٦٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن عبد اللَّه بن رافع عن أم سلمة قالت: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول على هذا المنبر:"إني سلف لكم على الكوثر، فبينا أنا عليه اذ مر بكم إرسالا مخالفا (لكم) (١) ، فأنادي: هلم، فينادي مناد (فيقول) (٢) : ألا إنهم قد بدلوا بعدك فأقول: (ألا سحقا) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس منبر پر ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ میں تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں گا حوض کوثر پر پس میں حوض پر ہوں گا اچانک کچھ گروہ گزریں گے تمہارے بعد میں انہیں پکاروں گا کہ ادھر آجاؤ ایک ندا دینے والا ندا دے گا اور کہے گا خبردار انہوں نے آپ کے بعد (دین کو) بدل دیا تھا میں کہوں گا خبردار دورہی رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39962، ترقيم محمد عوامة 38334)
حدیث نمبر: 38335 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٦٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة (عن مرة) (١) عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: قام فينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"ألا إني فرطكم على الحوض، أنظر كم وأكاثر بكم الأمم (فلا تسودوا) (٢) (وجهي) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مرُّہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: خبردار میں تمہارے لیے حوض پر پہلے پہنچنے والا ہوں گا میں تمہیں دیکھوں گا اور تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا لہذا میرے چہرے کو سیاہ نہ کرنا (مراد یہ ہے کہ مجھے رنجیدہ نہ کرنا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39963، ترقيم محمد عوامة 38335)
حدیث نمبر: 38336 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٦٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب (عن أبي البختري) (١) قال: كتب عمر إلى أبي موسى: إن للناس نُفرةً عن سلطانهم، فأعوذ باللَّه أن تدركني وإياكم ضغائن (محمولة) (٢) ، ودنيا مؤثرة وأهواء متبعة، وإنه ستداعى القبائل، وذلك نخوة من الشيطان، فإن كان ذلك فالسيف السيف، القتل القتل، (يقولون) (٣) : يا أهل الإسلام! يا أهل الإسلام (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری فرماتے ہیں حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ کی طرف دیکھا بیشک لوگوں میں اپنے بادشاہ کے بارے میں نفرت ہوتی ہے میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ یہ نفرت مجھے پالے۔ اور بچو تم پوشیدہ اٹھائی ہوئی دشمنی سے اور ترجیح دی جانے والی دناہ سے اور پیروی کی جانے والی خواہشات سے اور قبائل کو عنقریب بلایا جائے گا اور یہ شیطان کے ابھارنے کی وجہ سے ہوگا پس اگر ایسا ہوجائے تو ہر طرف تلوار ہوگی اور قتل ہوگا۔ وہ کہیں گے اے اہل اسلام اے ا ہل اسلام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39964، ترقيم محمد عوامة 38336)
حدیث نمبر: 38337 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٦٥ - حدثنا وكيع عن كهمس عن الحسن عن أبي بن كعب قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من اتصل بالقبائل (فاعضوه) (١) بهن أبيه ⦗٢١٩⦘ (ولا تكنوا) (٢) " (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابی بن کعب سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو آدمی قبائل کے ساتھ مل گیا اس کا تذکرہ برائی ساتھ کرو اسے کنیت کے ساتھ نہ پکارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39965، ترقيم محمد عوامة 38337)
حدیث نمبر: 38338 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٦٦ - حدثنا عيسى بن يونس عن عوف عن الحسن (عن (عتي) ) (١) (٢) بن ضمرة عن أبي عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بمثله (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مذکورہ روایت کی مثل نقل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39966، ترقيم محمد عوامة 38338)
حدیث نمبر: 38339 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٦٧ - حدثنا وكيع عن عمران عن أبي مجلز قال: قال عمر: من اعتز بالقبائل فاعضوه أو (فامصوه) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے ارشاد فرمایا جو آدمی قبائل کے ساتھ مل گیا پس اس کا تذکرہ برائی کے ساتھ کرو یا فرمایا اسے چوس ڈالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39967، ترقيم محمد عوامة 38339)
حدیث نمبر: 38340 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٦٨ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن طلحة بن عبيد اللَّه (بن كريز) (١) قال: كتب عمر إلى أمراء الأجناد: إذا تداعت القبائل فاضربوهم بالسيف حتى يصيروا إلى دعوة الإسلام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن عبیداللہ ابن کریز فرماتے ہیں حضرت عمر نے لشکروں کہ امراء کی طرف لکھا جب قبائل ایک دوسرے کو بلائیں تو ان کو تلوار سے مارو یہاں تک کہ وہ اسلام کی دعوت پر آجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39968، ترقيم محمد عوامة 38340)
حدیث نمبر: 38341 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٦٩ - حدثنا وكيع عن مسعر عن سهل أبي الأسد عن أبي صالح قال: من (قال) (١) : يا آل بني فلان، فإنما يدعو إلى جثاء النار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح سے روایت ہے ارشاد فرمایا جس آدمی نے کہا اے فلاں کے بیٹوں کی آل بلا شبہ وہ آگ کے مجموعے کی طرف دعوت دے رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39969، ترقيم محمد عوامة 38341)
حدیث نمبر: 38342 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٧٠ - حدثنا حفص عن الأعمش عن مسلم عن مسروق قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (لا ألفينكم) (١) ، ترجعون بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض، لا يُؤخذ الرجل بجريرة أخيه ولا سيريرة أبيه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہرگز نہ تمہیں میں پاؤں ایسی حالت پر کہ تم میرے بعد کافر بن کر لوٹ جاؤ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو کسی بھی آدمی کا مؤاخذہ نہ ہوگا اس کے بھائی کے جرم پر اور نہ ہی اس کے باپ کے جر م پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39970، ترقيم محمد عوامة 38342)
حدیث نمبر: 38343 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٩٧١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن خيثمة قال: قال عبد اللَّه: إنها ستكون هنات وأمور مشبهات، فعليك بالتؤدة فتكون تابعا في الخير خير من أن تكون رأسا في الشر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ حضرت عبداللہ سے نقل کرتے ہیں بلا شبہ عنقریب ہوں گے فتنے اور مشتبہ امور پس لازم ہے (اس وقت) تم پر وقار ہو تو بھلائی کے اندر کسی کا تابع ہو یہ بہتر ہے اس سے کہ تو سردار ہو برائی کے اندر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39971، ترقيم محمد عوامة 38343)