☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما (ذكر) في نجد، وما (نفل) منها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب المغازي← ما (ذكر) في نجد، وما (نفل) منها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 38020 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٦٣٥ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق (عن نافع) (٢) عن ابن عمر قال: بعثنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في سرية إلى نجد قال: فأصبنا نعما كثيرة، قال: (فنفلنا) (٣) صاحبُنا الذي كان علينا بعيرًا بعيرًا، ثم قدمنا على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بما أصبنا، فكانت (سهماننا) (٤) بعد الخمس (اثني عشر بعيرًا (٥) ، اثني عشر بعيرًا، فكان لكل رجل منا ثلاثة عشر بعيرًا، بالبعير الذي (نفلنا) (٦) صاحبنا، فما (عاب) (٧) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على صاحبنا ما حاسبنا (به) (٨) ⦗٧⦘ في سهماننا (٩) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نجد کی طرف ایک سریہ میں روانہ کیا۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں۔ ہمیں (وہاں سے) بہت زیادہ چیزیں غنیمت میں ملیں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس ہمیں ہمارے ساتھی نے جو ہم پر امیر تھا۔ ایک ایک اونٹ عطیہ میں دے دیا۔ پھر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وہ اشیاء لے کر پہنچے۔ تو ہمیں پھر خمس کے اخراج کے بعد جو حصہ ملا وہ بارہ، بارہ اونٹ تھے۔ پس ہم میں سے ہر ایک آدمی کو اس اونٹ سمیت جو ہمارے ساتھی نے ہمیں عطیہ میں دیا تھا۔ تیرہ اونٹ ملے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے ساتھی سے اس اونٹ کے حساب پر کوئی بات نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39635، ترقيم محمد عوامة 38020)
Hadith No.: 38021 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٦٣٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (عبيد اللَّه) (١) (عن) (٢) نافع عن ابن عمر قال: بعثنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في سرية إلى نجد فبلغت سهماننا اثني عشر بعيرا، ونفلنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بعيرًا بعيرًا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نجد کی طرف ایک سریہ میں روانہ فرمایا۔ تو ہمارے حصوں میں بارہ بارہ اونٹ آئے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک ایک اونٹ عطیہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39636، ترقيم محمد عوامة 38021)
Hadith No.: 38022 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٦٣٧ - حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن حجاج بن أرطأة عن مكحول عن زيد بن (جارية) (٢) عن حبيب بن (مسلمة) (٣) قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ينفل من المغنم في (بدايته) (٤) (الربع) (٥) ، وفي رجعته الثلث (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آغاز میں غنیمت میں سے ایک ربع کو عطیہ کرتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آخر میں ایک تہائی میں سے عطیہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39637، ترقيم محمد عوامة 38022)
Hadith No.: 38023 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٦٣٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا (١) سفيان عن عبد الرحمن بن الحارث بن ⦗٨⦘ (عياش) (٢) بن أبي ربيعة (الزرقي) (٣) عن سليمان بن موسى عن مكحول الشامي عن أبي سلام الأعرج عن أبي أمامة الباهلي عن عبادة بن الصامت أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (نفل) (٤) في البدأة الربع، وفي الرجعة الثلث (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آغاز میں ایک چوتھائی میں سے اور بعد میں ایک تہائی سے عطیہ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39638، ترقيم محمد عوامة 38023)
Hadith No.: 38024 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٦٣٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سعيد بن عبد العزيز التنوخي عن مكحول عن زيد بن (جارية) (١) عن حبيب بن (مسلمة) (٢) قال: شهدت النبي صلى الله عليه و آله وسلم (نفل) (٣) الثلث (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن مسلمہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ (جہاد میں) شریک ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے (غنیمت کے) ثلث میں سے عطیہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39639، ترقيم محمد عوامة 38024)
Hadith No.: 38025 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٦٤٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن يزيد بن (١) يزيد (بن) (٢) جابر عن مكحول عن (زيد) (٣) بن (جارية) (٤) عن حبيب بن ⦗٩⦘ (مسلمة) (٥) أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (نفل) (٦) الثلث بعد الخمس (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن مسلمہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (غنیمت میں سے) خمس کے بعد ایک تہائی میں سے عطیہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39640، ترقيم محمد عوامة 38025)
Hadith No.: 38026 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٦٤١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو قال: تذاكر أبو سلمة ويحيى بن عبد الرحمن وعبد الملك بن المغيرة -وأنا معهم- (الأنفال) (١) فأرسلوا إلى سعيد بن المسيب يسألونه عن ذلك، فجاء الرسول فقال: أبي أن يخبرني شيئًا، قال: فأرسل سعيد غلامه (فقال) (٢) : إن سعيدا يقول لكم: إنكم أرسلتم تسألونني عن الأنفال، وإنه لا نفل بعد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ ابو سلمہ، یحییٰ بن عبد الرحمان اور عبد الملک بن مغیرہ… اور میں بھی ان کے ہمراہ تھا… آپس میں انفال … عطایا … کے بارے میں مذاکرہ کر رہے تھے۔ تو انہوں نے سعید بن مسیب کی طرف یہ بات پوچھنے کے لئے بھیجا۔ تو (ان کا) قاصد واپس آیا اور اس نے کہا کہ سعید نے مجھے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا ہے … راوی کہتے ہیں: پھر سعید نے اپنا غلام بھیجا اور اس نے (آکر) کہا۔ سعید، تمہیں کہہ رہے ہیں۔ کہ تم نے میرے پاس انفال … عطایا… کے بارے میں پوچھنے کے لئے قاصد بھیجا تھا۔ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد انفال … عطایا… نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39641، ترقيم محمد عوامة 38026)
Hadith No.: 38027 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٦٤٢ - [حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد (بن) (١) جابر عن مكحول قال: حدثني الحجاج بن عبد اللَّه (النصري) (٢) قال: النفل (حق) (٣) ، نفل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم] (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حجاج بن عبد اللہ نصری بیان کرتے ہیں کہ عطیہ برحق ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عطیہ عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39642، ترقيم محمد عوامة 38027)