☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وذكر أن أبا حنيفة كره أن يخص سورة يقرأ بها في الوتر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الرد على أبي حنيفة← وذكر أن أبا حنيفة كره أن يخص سورة يقرأ بها في الوتر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 37625 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٢٢٩ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن عبيد اللَّه بن أبي رافع قال: استخلف مروان أبا هريرة على المدينة وخرج إلى مكة، فصلى بنا أبو هريرة الجمعة فقرأ بسورة الجمعة في السجدة الأولى، وفي الآخرة: ﴿إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ﴾، قال عبيد اللَّه: فأدركت أبا هريرة حين انصرف فقلت: إنك قرأت بسورتين فإن علي ﵀ يقرأ بهما في الكوفة، فقال أبو هريرة: إني سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقرأ بهما (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابو رافع سے روایت ہے کہ مروان نے ابوہریرہ کو مدینہ میں امیر مقرر کیا اور خود مکہ کی طرف نکل گیا تو ابوہریرہ نے ہمیں جمعہ پڑھایا۔ پہلی رکعت میں سورة جمعہ قرائت فرمائی اور دوسری رکعت میں {إِذَا جَائَک الْمُنَافِقُونَ } عبیداللہ کہتے ہیں۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوگئے تو میں ابوہریرہ کے پاس گیا اور میں نے کہا۔ بیشک آپ نے (آج) وہ دو سورتیں قرائت کی ہیں جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کوفہ میں پڑھا کرتے تھے۔ ابوہریرہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ دونوں سورتیں پڑھتے سُنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39229، ترقيم محمد عوامة 37625)
Hadith No.: 37626 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٢٣٠ - حدثنا جرير عن منصور عن الحكم عن أناس من أهل المدينة أرى فيهم أبا جعفر قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقرأ في الجمعة بسورة الجمعة والمنافقين، فأما ⦗٣٢٤⦘ سورة الجمعة فيبشر بها المؤمنين ويحرضهم، وأما سورة المنافقين فيؤيس بها المنافقين ويوبخهم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم، مدینہ کے کچھ لوگوں سے، میرے خیال میں ان میں ابو جعفر بھی ہیں۔ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ میں سورة جمعہ اور منافقون کی قرائت فرماتے تھے۔ سورة جمعہ کے ذریعہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مؤمنین کو بشارت دیتے اور ابھارتے تھے اور سورة منافقین کے ذریعہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منافقین کو مایوس کرتے اور ڈانٹتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39230، ترقيم محمد عوامة 37626)
Hadith No.: 37627 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٢٣١ - حدثنا جرير عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن أبيه عن حبيب بن سالم عن النعمان بن بشير أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يقرأ في العيدين وفي الجمعة بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ وإذا اجتمع العيدان في يوم قرأ بهما فيهما (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین اور جمعہ کی نماز میں { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } اور { ہَلْ أَتَاکَ حَدِیثُ الْغَاشِیَۃِ } کی قرائت کیا کرتے تھے اور جب دو عیدیں (جمعہ اور عید) ایک دن میں جمع ہوجاتی تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں میں یہ دونوں سورتیں قرائت فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39231، ترقيم محمد عوامة 37627)
Hadith No.: 37628 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٢٣٢ - حدثنا وكيع (حدثنا) (١) سفيان عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن أبيه (عن حبيب بن سالم عن أبيه) (٢) عن النعمان بن بشير عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بنحو حديث جرير (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسی ہی ایک روایت نقل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39232، ترقيم محمد عوامة 37628)
Hadith No.: 37629 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٢٣٣ - حدثنا يعلى بن عبيد عن مسعر عن معبد بن خالد عن زيد بن (عقبة عن) (١) (سمرة) (٢) قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقرأ في الجمعة بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ و ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کی نماز میں { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } اور { ہَلْ أَتَاک حَدِیثُ الْغَاشِیَۃِ } کی قراءت فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39233، ترقيم محمد عوامة 37629)
Hadith No.: 37630 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٢٣٤ - حدثنا ابن عيينة عن (ضمرة) (١) بن سعيد قال: سمعت عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة يقول: خرج عمر يوم عيد فسأل أبا واقد الليثي: بأي شيء قرأ النبي صلى الله عليه و آله وسلم في هذا اليوم؟ فقال: بقاف واقتربت (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر عید کے روز باہر نکلے تو ابو واقد لیثی نے پوچھا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دن کیا چیز قراءت کرتے تھے؟ آپ نے فرمایا۔ ق اور اقتربت۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: جمعہ اور عیدین کے لئے سورت کا تعین مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39234، ترقيم محمد عوامة 37630)