☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
امام کا آمین کو بلند آواز سے کہنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← امام کا آمین کو بلند آواز سے کہنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 37549 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٥٣ - حدثنا هشيم أخبرنا خالد عن عبد اللَّه بن شقيق عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"صلاة الليل مثنى مثنى، والوتر واحدة، وسجدتان قبل طلوع الفجر" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو (رکعات) ہے اور وتر ایک ہے اور فجر سے پہلے دو رکعات (سنت) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39153، ترقيم محمد عوامة 37549)
حدیث نمبر: 37550 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٥٤ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سالم عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"صلاة الليل مثنى مثنى، فإذا خشيت الصبح فأوتر بركعة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رات کی نماز دو دو (رکعات) ہے پس جب تجھے صبح (ہونے) کا خوف ہو تو ایک رکعت سے وتر بنا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39154، ترقيم محمد عوامة 37550)
حدیث نمبر: 37551 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٥٥ - حدثنا ابن عيينة عن عبد اللَّه بن دينار (١) عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"صلاة الليل مثنى مثنى، فإذا خشيت الصبح فأوتر بركعة ⦗٣٠٤⦘ توتر لك ما مضى من صلاتك" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رات کی نماز دو دو (رکعات) ہے پس جب تجھے صبح (ہونے) کا خوف ہو تو ایک رکعت پڑھ لو اور وہ تمہاری گزشتہ نماز کو وترر بنا دے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39155، ترقيم محمد عوامة 37551)
حدیث نمبر: 37552 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٥٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن محمد بن عبد الرحمن مولى آل طلحة عن أبي سلمة قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم يسلم في كل ركعتين من صلاة الليل (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کی نماز میں ہر دو رکعات پر سلام پھیرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39156، ترقيم محمد عوامة 37552)
حدیث نمبر: 37553 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٥٧ - حدثنا يزيد عن ابن عون عن (رجاء) (١) عن قبيصة بن ذؤيب قال: مر علي أبو هريرة وأنا أصلي، فقال: افصل، فلم أدر ما قال، فلما انصرفت قلت: ما أفصل؟ قال: افصل بين صلاة الليل وصلاة النهار (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قبیصہ بن ذویب کہتے ہیں کہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ میرے پاس سے حضرت ابوہریرہ گزرے اور فرمایا: فاصلہ کرو! میں ان کی کہی بات نہ سمجھ سکا۔ پس جب میں فارغ ہوا تو میں نے عرض کیا۔ میں کیا فاصلہ کروں؟ انہوں نے فرمایا: رات کی نماز اور دن کی نماز میں فاصلہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39157، ترقيم محمد عوامة 37553)
حدیث نمبر: 37554 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٥٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن أبي عمرة عن (سعيد) (١) بن جبير قال: في (كل) (٢) ركعتين فصل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے منقول ہے۔ فرماتے ہیں کہ ہر دو رکعات میں فاصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39158، ترقيم محمد عوامة 37554)
حدیث نمبر: 37555 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٥٩ - حدثنا وكيع عن عمر بن الوليد عن عكرمة قال: بين كل ركعتين تسليمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے منقول ہے کہ ہر دو رکعات کے درمیان سلام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39159، ترقيم محمد عوامة 37555)
حدیث نمبر: 37556 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٦٠ - حدثنا أبو أسامة (عن) (١) خالد بن دينار عن سالم أنه قال: صلاة الليل مثنى مثنى.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ رات کی نماز دو دو (رکعات) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39160، ترقيم محمد عوامة 37556)
حدیث نمبر: 37557 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٦١ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون عن محمد قال: صلاة الليل مثنى مثنى، والوتر ركعة من آخر الليل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ رات کی نماز دو دو رکعات ہے اور رات کے آخر میں ایک رکعت وتر ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اگر تو چاہے تو دو رکعات پڑھ اور اگر تو چاہے تو چار رکعات پڑھ اور اگر تو چاہے تو چھ رکعات پڑھ اور ان میں فاصلہ بھی نہ کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39161]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39161، ترقيم محمد عوامة 37557)