☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خیار شرط کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← خیار شرط کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 37483 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٨٧ - حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اركبوا الهدي بالمعروف حتى تجدوا ظهرا" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہدی (حج کی قربانی) پر سواری کرو معروف (اچھے انداز) کے ساتھ یہاں تک کہ تم کوئی سواری پالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39087، ترقيم محمد عوامة 37483)
حدیث نمبر: 37484 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٨٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم رأى رجلا يسوق بدنة فقال:"اركبها"، قال: إنها بدنة، قال:"اركبها وإن كانت بدنة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو اونٹ ہانکتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا؛ اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس آدمی نے عرض کیا۔ یہ بدنہ (حج کی قربانی) ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ اگرچہ یہ بدنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39088، ترقيم محمد عوامة 37484)
حدیث نمبر: 37485 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٨٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس قال: رأى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم رجلا يسوق بدنة فقال:"اركبها"، قال: إنها بدنة، قال:"اركبها" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو اونٹ ہانکتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس آدمی نے عرض کیا کہ یہ بدنہ (حج کا جانور) ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (پھر بھی) اس پر سوار ہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39089، ترقيم محمد عوامة 37485)
حدیث نمبر: 37486 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٩٠ - حدثنا أبو الأحوص عن العلاء عن عمرو بن مرة عن عكرمة قال: قال رجل لابن عباس: (أنركب) (١) البدنة؟ قال: غير مثقل، قال: فنحلبها؟ قال: غير مجهد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: کیا بدنہ (حج کے جانور) پر سواری کی جاسکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: بوجھل کئے بغیر (سواری کی جاسکتی ہے) سائل نے پوچھا: اس کا دودھ دوہا جاسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: ہلکا پھلکا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39090، ترقيم محمد عوامة 37486)
حدیث نمبر: 37487 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٩١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن جريج عمن حدثه عن أنس قال: اركبها قال: إنها بدنة، قال: اركبها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ مخاطب نے کہا۔ یہ بدنہ ہے؟ انہوں نے فرمایا (پھر بھی) اس پر سوار ہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39091، ترقيم محمد عوامة 37487)
حدیث نمبر: 37488 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٩٢ - حدثنا أبو مالك الجنبي عن حجاج عن أبي إسحاق عن علي قال: يركب بدنته بالمعروف (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آدمی اپنے بدنہ پر معروف کے ساتھ سواری کرسکتا ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: بدنہ پر سواری نہیں کی جاسکتی ہاں اگر بدنہ کے مالک کو شدید مشقت لاحق ہو تو پھر سواری کی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39092، ترقيم محمد عوامة 37488)