☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نکاح سے پہلے طلاق دینے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← نکاح سے پہلے طلاق دینے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 37469 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٧١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جعفر بن محمد عن أبيه أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قضى بيمين وشاهد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گواہ اور قسم کی بنیاد پر فیصلہ فرمایا۔ راوی کہتے ہیں: اور علی رضی اللہ عنہ مرتضیٰ نے (بھی) تمہارے سامنے اسی پر فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39071]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39071، ترقيم محمد عوامة 37469)
حدیث نمبر: 37470 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٧٣ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن سيف بن سليمان عن قيس بن سعد عن عمرو بن دينار عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قضى بيمين وشاهد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گواہ اور قسم کی بنیاد پر فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39073]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39073، ترقيم محمد عوامة 37470)
حدیث نمبر: 37471 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٧٤ - حدثنا ابن علية عن سوار (عن) (١) ربيعة قال: قلت له: في شهادة شاهد ويمين الطالب، قال: وجد في كتب سعد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوار، حضرت ربیعہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ میں نے ان سے ایک گواہ اور قسم کے بارے میں پوچھا؟ تو انہوں نے فرمایا: حضرت سعد کے خط میں یہ چیز موجود تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39074]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39074، ترقيم محمد عوامة 37471)
حدیث نمبر: 37472 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٧٥ - حدثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن عجلان عن أبي الزناد [أن عمر بن عبد العزيز كتب إلى عبد الحميد أن يقضي باليمين مع الشاهد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الزناد بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبد العزیز نے عبد الحمید کو خط لکھا کہ گواہ کے ساتھ قسم کی بنیاد پر فیصلہ کرے۔ ابو الزناد کہتے ہیں کہ مجھے ان کے شیوخ یا اکابر میں سے کسی شیخ نے یہ خبر دی کہ حضرت شریح نے اسی پر فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39075]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39075، ترقيم محمد عوامة 37472)
حدیث نمبر: 37473 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٧٧ - حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن حصين قال: قَضَى عليَّ عبدُ اللَّه ابن عتبة بشهادة شاهد ويمين الطالب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن عتبہ نے مجھ پر (میرے خلاف) ایک گواہ اور ایک قسم کی بنیاد پر فیصلہ کیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: یہ جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39077]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39077، ترقيم محمد عوامة 37473)