☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وذكر أن أبا حنيفة قال: (يقلع) زرعه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الرد على أبي حنيفة← وذكر أن أبا حنيفة قال: (يقلع) زرعه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 37453 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٠٥٤ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد وحرام (بن سعد) (١) أن ناقة للبراء ابن عازب دخلت حائطا فأفسدت عليهم، فقضى النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن حفظ الأموال على أهلها بالنهار، وأن على أهل الماشية ما أصابت الماشية بالليل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید اور حرام بن سعد سے روایت ہے کہ حضرت براء بن عازب کی اونٹنی ایک باغ میں چلی گئی اور ان لوگوں کا نقصان کردیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا کہ مال والوں پر حفاظت کی ذمہ داری دن کے وقت ہے اور جانور والوں پر رات کے وقت جانور کے کئے ہوئے نقصان کی ادائیگی لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39054]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39054، ترقيم محمد عوامة 37453)
Hadith No.: 37454 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٠٥٥ - حدثنا معاوية بن هشام عن سفيان عن عبد اللَّه بن عيسى عن الزهري عن حرام بن محيصة عن البراء أن ناقة لآل البراء أفسدت شيئا، فقضى النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن حفظ الأموال على أهلها بالنهار، وضمن أهل الماشية ما أفسدت ماشيتهم بالليل (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء سے روایت ہے کہ آل براء کی ایک اونٹنی نے کچھ نقصان کردیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ مال والوں پر مال کی حفاظت کی ذمہ داری دن کے وقت ہے اور جانوروں والے اس نقصان کے ضامن ہوں گے جو ان کے جانور رات کو کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39055، ترقيم محمد عوامة 37454)
Hadith No.: 37455 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٠٥٦ - حدثنا ابن عيينة عن أيوب عن محمد وعن ابن أبي خالد عن الشعبي أن شاة أكلت عجينا -وقال الآخر: غزلا- نهارا، فأبطله (١) وقرأ: ﴿إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ الْقَوْمِ﴾ [الأنبياء: ٧٨] ، وقال في حديث ابن أبي خالد: إنما كان النفش بالليل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کے بارے میں منقول ہے کہ ایک بکری نے آٹا کھالیا۔ اور دوسرا راوی کہتا ہے کہ سوت کھالیا، تو شعبی نے اس کو رائیگاں ٹھہرایا اور یہ آیت پڑھی: {إِذْ نَفَشَتْ فِیہِ غَنَمُ الْقَوْمِ }۔ اور ابن ابی خالد کی حدیث میں کہا ہے کہ نفش (چرنا) تو رات کو ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39056، ترقيم محمد عوامة 37455)
Hadith No.: 37456 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٠٥٧ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن طاوس عن الشعبي أن شاة دخلت على نساج فأفسدت غزله فلم يضمن الشعبي ما (أفسدت) (١) بالنهار.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کے بارے میں منقول ہے کہ ایک بکری، جو لا ہے پر داخل ہوئی اور اس کے سوت کو خراب کردیا تو شعبی نے دن کے وقت ہونے والے نقصان کا کوئی ضمان نہیں بنایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: یہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39057]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39057، ترقيم محمد عوامة 37456)