☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وذكر أن أبا حنيفة قال: تجزئه وقد أساء
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الرد على أبي حنيفة← وذكر أن أبا حنيفة قال: تجزئه وقد أساء
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 37451 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٠٥٢ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن عطاء عن رافع بن خديج رفعه قال: من زرع في أرض قوم بغير إذنهم ردت إليه نفقته ولم يكن له من الزرع شيء (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت رافع بن خدیج اس بات کو مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ جو آدمی کسی کی زمین میں بغیر اجازت کے کاشتکاری کرے تو اس آدمی کو اس کا خرچہ لوٹایا جائے گا اور اس کو کھیتی میں سے کچھ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39052، ترقيم محمد عوامة 37451)
Hadith No.: 37452 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٠٥٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن أبي جعفر الخطمي قال: بعثني عمي وغلاما له إلى سعيد بن المسيب فقال: ما تقول في المزارعة؟ فقال: كان ابن عمر لا يرى فيها بأسا حتى حدث (١) فيها بحديث أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أتى بني حارثة فرأى زرعا في أرض ظهير فقال:"ما أحسن زرع ظهير"، فقالوا: إنه ليس لظهير قال:"أليست ⦗٢٧٨⦘ الأرض أرض ظهير؟" قالوا: بلى، ولكنه زارع فلانا، قال:"فردوا عليه نفقته وخذوا زرعكم"، قال رافع: فأخذنا زرعنا ورددنا عليه نفقته (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر خطمی فرماتے ہیں کہ میرے چچا نے مجھے اور اپنے ایک غلام کو سعید بن مسیب کی طرف بھیجا کہ آپ مزارعت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ابن عمر رضی اللہ عنہما اس میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ یہاں تک کہ انہیں مزارعت کے بارے میں یہ حدیث بیان کی گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنی حارثہ کے پاس تشریف لے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہیر کی زمین میں کھیتی دیکھی۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ کھیتی ظہیر کی نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا یہ زمین ظہیر کی نہیں ہے؟ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں (اسی کی ہے) لیکن اس میں فلاں نے زراعت کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس فلاں کو اس کا خرچہ واپس کردو اور اپنی کھیتی لے لو۔ حضرت رافع فرماتے ہیں کہ ہم نے اپنی کھیتی لے لی اور اس پر اس کا خرچہ لوٹا دیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: وہ اپنی کھیتی کو اکھیڑ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39053، ترقيم محمد عوامة 37452)