☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اونٹوں کے پیشاب کو پینے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← اونٹوں کے پیشاب کو پینے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 37373 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٧٣ - حدثنا ابن نمير عن عثمان بن حكيم عن عامر بن سعد عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني أحرم ما بين لابتي المدينة: أن تقطع عضاهها أو يقتل صيدها"، وقال:"المدينة خير لهم لو كانوا يعلمون" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک میں مدینہ کے دونوں سنگریزوں کے درمیان کو حرام قرار دیتا ہوں اس بات سے کہ اس کا درخت کاٹا جائے یا اس کے شکار کو قتل کیا جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مدینہ لوگوں کے لئے بہتر ہے اگر لوگ اس بات کو جانتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38973، ترقيم محمد عوامة 37373)
حدیث نمبر: 37374 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٧٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه قال: خطبنا علي فقال: من زعم أن عندنا شيئا نقرؤه إلا كتاب اللَّه وهذه الصحيفة (صحيفة) (١) فيها أسنان الإبل وأشياء من الجراحات (٢) ، قال: وفيها قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"حرم ما بين عير إلى ثور" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ مرتضیٰ نے ہمیں خطبہ دیا تو فرمایا: جو کوئی گمان کرتا ہے کہ ہمارے پاس کوئی چیز ہے جس کو ہم پڑھتے ہیں سوائے کتاب اللہ کے اور اس صحیفہ کے۔ اس صحیفہ میں اونٹ کے دانت تھے اور زخموں کے بارے میں کچھ احکام تھے۔ (تو اس کا گمان غلط ہے) راوی کہتے ہیں کہ اس میں یہ بات بھی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مدینہ مقام عیر سے مقام ثور تک حرم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38974، ترقيم محمد عوامة 37374)
حدیث نمبر: 37375 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٧٥ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن (يسير) (١) بن (عمرو) (٢) عن سهل بن حنيف قال: أومأ النبي صلى الله عليه و آله وسلم إلى (المدينة) (٣) فقال:"إنها حرام آمن" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن حُنیف روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: یہ مامون حرم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38975، ترقيم محمد عوامة 37375)
حدیث نمبر: 37376 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٧٦ - حدثنا ابن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن الزهري عن سعيد ابن المسيب قال: قال أبو هريرة: حرم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ما بين لابتيها -يريد المدينة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے، یعنی مدینہ کے، دونوں سنگریزوں کے مابین کو حرم قرار دیا ہے۔ حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر میں (یہاں پر) ہرن ٹھہرا پاؤں تو میں اس کو بھی خوف زدہ نہیں کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38976، ترقيم محمد عوامة 37376)
حدیث نمبر: 37377 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٧٨ - حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن سعيد بن أبي سعيد عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه حرم على لساني ما بين لابتي المدينة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری زبان سے مدینہ کے دونوں سنگریزوں کے درمیان کو حرم بنادیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38978، ترقيم محمد عوامة 37377)
حدیث نمبر: 37378 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٧٩ - حدثنا أبو أسامة عن الوليد بن كثير قال: حدثني شرحبيل أبو (سعد) (١) أنه دخل (الأسواف) (٢) فصاد بها نهسا -يعني طائرا- فدخل عليه زيد بن ثابت وهو معه فعرك أذنه وقال: خل سبيله، لا أم لك أما علمت أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم حرم ما بين لابتيها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شرحبیل ابو سعد بیان فرماتے ہیں کہ وہ اسواف میں داخل ہوئے (وہاں پر) انہوں نے ایک پرندہ شکار کیا۔ (اس دوران) ان کے پاس زید بن ثابت تشریف لائے۔ وہ پرندہ ابو سعد کے پاس تھا۔ حضرت زید نے ابو سعد کے کان کو مسلا اور فرمایا۔ تیری ماں نہ ہو! اس کا راستہ چھوڑ دے۔ کیا تجھے معلوم نہیں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کے دونوں سنگریزوں کے مابین کو حرام قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38979، ترقيم محمد عوامة 37378)
حدیث نمبر: 37379 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٨٠ - حدثنا أبو أسامة عن الوليد بن كثير عن سعيد بن عبد الرحمن بن أبي سعيد الخدري أن عبد الرحمن حدثه عن أبيه عن أبي سعيد أنه سمع النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إني حرمت ما بين لابتي المدينة كما حرم إبراهيم مكة"، قال: ثم كان أبو سعيد يجد أحدنا في يده الطير قد أخذه فيفكه من يده فيرسله (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمان اپنے والد ابو سعید سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سُنا کہ میں مدینہ کے دونوں سنگریزوں کے درمیان کو حرم قرار دیتا ہوں جیسا کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ ابو سعید اگر ہم میں سے کسی کے ہاتھ پرندہ پکڑا ہوا دیکھتے تو اس کو اس کے ہاتھ سے روک لیتے پھر پرندہ کو چھڑوا دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38980، ترقيم محمد عوامة 37379)
حدیث نمبر: 37380 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٨١ - حدثنا يزيد بن هارون عن عاصم الأحول قال: سألت أنس بن مالك أحرم النبي صلى الله عليه و آله وسلم المدينة؟ قال: نعم، هي حرام حرمها اللَّه ورسوله:"لا يختلى خلاها فمن فعل ذلك فعليه لعنة اللَّه والملائكة والناس أجمعين" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم احول فرماتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کو حرم قرار دیا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! یہ حرم ہے اس کو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قابل احترام ٹھہرایا ہے۔ اس کا گھاس (بھی) نہیں کاٹا جائے گا۔ جو شخص ایسا کرے (گھاس کاٹے) تو اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38981، ترقيم محمد عوامة 37380)
حدیث نمبر: 37381 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٨٢ - حدثنا ابن أبي (غنية) (١) عن داود بن عيسى عن الحسن قال: أخبرني ابن عباس أنه سمع النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"اللهم إني حرمت المدينة بما حرمت به مكة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما خبر دیتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا۔ اے اللہ! میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں جیسا کہ آپ نے مکہ کو حرم قرار دیا ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس آدمی پر کچھ بھی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38982، ترقيم محمد عوامة 37381)