☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وذكر أن أبا حنيفة كان لا يرى الخرص
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الرد على أبي حنيفة← وذكر أن أبا حنيفة كان لا يرى الخرص
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 37365 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٦٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أطيب ما أكل الرجل من كسبه، وولده من كسبه" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی سب سے پاکیزہ جو کھاتا ہے وہ اپنی کمائی (کامال) ہے اور آدمی کی اولاد بھی اس کی کمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38965، ترقيم محمد عوامة 37365)
Hadith No.: 37366 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٦٦ - حدثنا ابن أبي زائدة عن الأعمش عن عمارة بن عمير (عن عمته) (١) عن عائشة قالت: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إن أطيب ما أكتم من كسبكم، ⦗٢٥٥⦘ وإن أولادكم من كسبكم" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جو کچھ کھاتے ہو اس میں سے پاکیزہ مال تمہاری کمائی والا مال ہے اور تمہاری اولادیں بھی تمہاری کمائی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38966، ترقيم محمد عوامة 37366)
Hadith No.: 37367 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٦٧ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى (١) عن الشعبي قال: جاء رجل من الأنصار إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول اللَّه إن أبي غصبني مالي؟ فقال:"أنت ومالك لأبيك" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں ایک انصاری، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے باپ نے میرا مال غصب کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38967، ترقيم محمد عوامة 37367)
Hadith No.: 37368 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٦٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن محمد بن المنكدر قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول اللَّه إن لي مالا ولأبي مال؟ قال:"أنت ومالك لأبيك" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن منکدر روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے پاس بھی مال ہے اور میرے والد کے پاس بھی مال ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38968، ترقيم محمد عوامة 37368)
Hadith No.: 37369 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن عبد الأعلى عن سويد بن غفلة عن عائشة قالت: يأكل الرجل من مال ولده ما شاء، ولا يأكل الولد من مال والده إلا بإذنه (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آدمی اپنی اولاد کے مال میں سے جتنا چاہے کھا سکتا ہے اور اولاد اپنے والد کے مال میں سے اس کی اجازت کے بغیر نہیں کھا سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38969، ترقيم محمد عوامة 37369)
Hadith No.: 37370 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٧٠ - حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: إن أبي (اجتاح) (١) مالي قال:"أنت ومالك لأبيك" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ میرا والد میرے مال کا محتاج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: باپ اگر محتاج ہو تو اولاد کے مال میں سے لے سکتا ہے اور خود پر خرچ کرسکتا ہے وگرنہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38970، ترقيم محمد عوامة 37370)