☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وذكر أن أبا حنيفة قال: بخلافه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الرد على أبي حنيفة← وذكر أن أبا حنيفة قال: بخلافه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 37339 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٣٩ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء عن جابر قال: نهى (النبي) (١) صلى الله عليه و آله وسلم أن ينبذ التمر والزبيب جميعا، والبسر والتمر جميعا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور اور کشمش کی اکٹھی نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔ اور اسی طرح کچی اور پکی کھجور کی اکٹھی نبیذ سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38939]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38939، ترقيم محمد عوامة 37339)
Hadith No.: 37340 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٤٠ - حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن حبيب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يخلط التمر والزبيب جميعا، وأن يخلط البسر والزبيب جميعا، وكتب بذلك إلى أهل (جُرَش) (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور اور کشمش کو اکٹھا (نبیذ) کرنے سے اور کچی کھجور اور کشمش کو اکٹھا (نبیذ) کرنے سے منع فرمایا۔ اور یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل حُرش کے نام لکھی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38940]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38940، ترقيم محمد عوامة 37340)
Hadith No.: 37341 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٤١ - حدثنا محمد بن بشر عن حجاج (بن) (١) أبي عثمان عن يحيى بن أبي كثير عن عبد اللَّه بن أبي قتادة عن أبيه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا (تَنْبِذُوا) (٢) التمر والزبيب جميعا، ولا تنبذوا الزهو والرطب، وانبذوا كل واحد منهما على حدة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابو قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کھجور اور کشمش کو اکٹھا نبیذ نہ کرو اور کچی پکی کھجور کو اکٹھا نبیذ نہ کرو۔ اور ان میں سے ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ نبیذ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38941، ترقيم محمد عوامة 37341)
Hadith No.: 37342 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٤٢ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن حبيب (عن) (١) أبي أرطأة عن أبي سعيد الخدري قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الزهو والتمر والزبيب والتمر (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچی، پکی اور کشمش، کھجور (کے اکٹھے نبیذ) سے منع فرمایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38942]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38942، ترقيم محمد عوامة 37342)