☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بچوں کو ہدیہ دینے میں برابری کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← بچوں کو ہدیہ دینے میں برابری کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 37221 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٢٠ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرًا يقول دبر رجل من الأنصار غلامًا له ولم يكن له مال غيره فباعه النبي صلى الله عليه و آله وسلم، فاشتراه (النحام) (١) عبدًا قبطيًا مات عام الأول في إمارة ابن الزبير (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو سے منقول ہے کہ انہوں نے حضرت جابر کو کہتے سُنا کہ ایک انصاری آدمی نے اپنے ایک غلام کو مُدَبَّر بنایا۔ اس انصاری کے پاس اس مدبر کے سوا کوئی مال نہیں تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے س مدبر کو بیچ دیا: فَاشْتَرَاہُ النَّحَّامُ عَبْدًا قِبْطِیًّا جو ابن زبیر کی حکومت سے پہلے سال فوت ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38820]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38820، ترقيم محمد عوامة 37221)
حدیث نمبر: 37222 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٢١ - حدثنا شريك عن سلمة عن عطاء وأبي الزبير عن جابر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم باع مدبرًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مدبر غلام کو بیچا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: مُدَبَّر غلام نہیں بیچا جاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38821، ترقيم محمد عوامة 37222)